Friday, May 10, 2024
Homesliderورنگل ،نظام آباد اور پداپلی میں علاقائی ایرپورٹس کی تعمیر پر توجہ

ورنگل ،نظام آباد اور پداپلی میں علاقائی ایرپورٹس کی تعمیر پر توجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اڑان اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ میں6 علاقائی ایرپورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت ورنگل ، نظام آباد اور پداپلی کو ترجیح دی جائے گی ۔ مرکزی حکومت نے پہلے مرحلے میں تلنگانہ میں تین علاقائی ایرپورٹس کی تعمیر کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف انڈیا سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر تک ان پر عمل کرنے کے لیے حتمی رپورٹ پیش کرے ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ فی الحال ریاست تلنگانہ کا واحد ایرپورٹ ہے جسے بین الاقوامی خدمات فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔

ابتدائی طور پر تلنگانہ میں مامنور (ورنگل)، جکران پلی (نظام آباد)، بسنت نگر (پدا پلی) پر توجہ مرکوزکی گئی ہے ۔ ورنگل شہر جو صنعتی اورآئی ٹی کے شعبوں میں ترقی کررہا ہے اس میں اگلے سال تک ایرپورٹ کو جنگی بنیادوں پر قائم کروائے جانے کی امید ہے ۔ مامنور اور بسنت نگر میں رن وے کے لیے ضروری ہوائی پٹیاں دستیاب ہیں جبکہ جکران پلی میں ان ہوائی پٹیوں کی تعمیر کاکام کیاجانا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں خانہ پور (عادل آباد)، گولا گوڈیم۔پیٹاچیرو (بھدادری کوتہ گوڑم) اور گوڈی بنڈہ (محبوب نگر) کی رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ اے اے آئی نے پہلے ان 6 ایرپورٹ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے ۔

ریاستی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ تخمینہ لاگت پر نظر ثانی کرے ۔ہرایرپورٹ کی تعمیر پر400 تا 450 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے ۔ اے اے آئی سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد حکام فنڈزحاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ حکومت کے مشیر راجیو شرما نے اس معاملے پر اے اے آئی کے چیئرمین سنجیوکمار سے بات کی ہے ۔ اپنے حالیہ دورہ حیدرآباد کے دوران شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو¿ سے کہا تھا کہ وہ ریاست میں علاقائی ایرپورٹس کے قیام کے عمل کو تیز کریں گے ۔