Saturday, May 18, 2024
Homesliderورنگل ،کھمم اور نلگنڈہ میں ٹی آر ایس کی تیاریوں میں تیزی

ورنگل ،کھمم اور نلگنڈہ میں ٹی آر ایس کی تیاریوں میں تیزی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں اور معاشرے کے دیگر طبقوں کے لئے کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں بے مثال اسکیموں پر عمل پیرا ہے ، وزیر قبائلی بہبود ستیووتی راٹھود نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گریجویٹ ووٹرز تک پہنچیں اور انہیں مختلف اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کی وضاحت کریں جو کہ حکومت کے ذریعہ نافذ کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے ان سے یہ بھی اپیل کی کہ ورنگل۔ کھمم – نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ میں ایم ایل سی کے امیدوار پلہ راجیشور ریڈی کو دوبارہ انتخاب کو بھاری اکثریت سے یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کریں۔

ضلع کے کیسامودرم اور گڈور منڈل مراکز میں انتخابی تیاری کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر نے کہاانتخابات فروری کے آخر یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی فعال حمایت سے ہم محبوب آباد اسمبلی حلقہ میں 13ہزار ووٹرز کا اندراج کرسکتے ہیں۔ تاہم میں پارٹی کے ارکان سے درخواست کرتی ہوں کہ یہ دیکھیں کہ تمام اندراج شدہ رائے دہندگان راجیشور ریڈی کی فتح کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ کے دن اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

راجیشور ریڈی نے اپنے خطاب میں الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ملازمت کی جائیدادوں کوپُر کرنے پر جھوٹا پروپیگنڈا کرکے عوام  کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ٹی آر ایس حکومت نے ٹرانسکو ، پولیس ، پنچایت راج اورگورکول اداروں سمیت متعدد محکموں میں ملازمت کی جائیدادیں پُرکیں لیکن اپوزیشن کی جماعتوں کے رہنما یہ کہتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ٹی آر ایس حکومت روزگار مہیا نہیں کررہی ہے۔ ان جماعتوں کی جانب سے یہ ٹھیک نہیں ہے۔ مزید یہ کہ حکومت  کاروباری افرادکو فارما اور آئی ٹی کے شعبوں میں صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب دے کر خانگی شعبے میں نوجوانوں کو ملازمتوں کو یقینی بنارہی ہے۔ 2014 کے بعد سے حکومت نے ونڈو سسٹم کو متعارف کرواتے ہوئے ریاست میں کل 13800 کمپنیوں کو قیام کی اجازت دی ہے اور ریاست میں 14.5 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں ۔

محبوب آباد کے ایم ایل اے بنووت شنکر نائک نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے سات کروڑ روپئے مختص کرکے کیسامودرم زراعت مارکیٹ علاقہ تیارکیا ہے۔ انہوں نے اس شہر کے لئے ایک ماڈل مارکیٹ حاصل کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے مزید کہا ہم محبوب آباد قصبے کو250 کروڑ روپئے خرچ کرکے ترقی دے رہے ہیں ، جو اس ضلع کا ہیڈ کوارٹر ہے۔