Sunday, May 19, 2024
Homesliderوزیراعظم کی جانب سے  ویرار سانحہ کے متاثرین کے لئے معاوضہ

وزیراعظم کی جانب سے  ویرار سانحہ کے متاثرین کے لئے معاوضہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی– ہندوستانی  وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ویرار میں ایک دواخانہ  میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت پر رنج و غم  کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے افراد خاندان کے لئے فی کس  دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے فی کس  50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظوری کی ہے ۔نریندر  مودی نے حادثے میں موت کی  آغوش میں جانے  والے  لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مرنے والوں کے افراد خاندان  کے لئے فی کس  دو لاکھ اور سنگین طور پر زخمیوں کے لئے فی کس  50 ہزار روپے کی معاوضے کی رقم منظور کی ہے ۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار میں ایک دواخانے کے آئی سی یو وارڈ میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔اس حادثہ کے پر جہاں سارے ملک میں غم کا ماحول ہے وہیں  نائب صدر ہند ایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے ویرار کے ایک دواخانہ میں آگ لگنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ ویرار کے کوویڈ 19 دواخانہ  میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت کا بہت دکھ ہے ۔انہوں نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔ممبئی کے ویرار واقع وجے بلبھ دواخانہ میں آگ لگنے کی خبر نے کئی ایک سوال کھڑا  کردئے ہیں ۔ مہاراشٹر پولیس کے مطابق دواخانہ  میں آگ لگنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔کورونا کے علاج کےلئے جہاں مریض  دواخانوں کا رخ کررہے وہیں کہیں دواخانہ میں آگ لگنے کی تو کہیں آکسیجن گیس کے اخراج سے اموات کی خبروں نے دواخانہ انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگادیاہے ۔