Friday, May 17, 2024
Homeتلنگانہوزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤنے ریاستی گورنر سے کی ملاقات،مختلف امور...

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤنے ریاستی گورنر سے کی ملاقات،مختلف امور پر کی بات چیت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پیر کو راج بھون پہنچ کر ریاستی گور نر تاملیسائی سوند ر راجن سے ملاقا ت کی اور انہیں بسوں کے راستوں کی نجکاری اور ملازمین کے مستقبل کے بارے میں منظوری دیتے ہوئے اسے ہائی کورٹ سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے آر ٹی سی مستقبل کے بارے میں اپنے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور وی آر ایس،نیا ریونیو ایکٹ اور دیگر پیش کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

کے سی آر کی گورنر سے ملاقات کو اس وقت اہمیت حاصل ہوئی،جب عدالت نے ٹی ایس آر ٹی سی میں بس روٹس کی نجکاری کو منظوری دی تھی۔کے سی آر نے آر ٹی سی کی ہڑ تال کے 52ویں دن میں داخل ہونے، بس روٹس کی نجکاری کے لئے سپریم کورٹ کی منظوری کے بارے میں واقف کر وایا۔

یہبات قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آر ٹی سی عملے کی ہڑتال پر ریاستی حکومت کی سر زنش کی اور گورنر،اور مرکز سے مداخلت اور صدر رام ناتھ کوئند سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔