Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگوسیم رضوی نے اسد اویسی کا البغدادی سے موازنہ کیا

وسیم رضوی نے اسد اویسی کا البغدادی سے موازنہ کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بلیا: یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی پر سخت حملہ کرتے ہوئے،ان کا دہشت گرد اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس ) کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی سے موازنہ کیا ہے۔رضوی نے الزام لگایا ہے کہ اویسی اپنی تقاریر کے ذریعہ مسلمانوں کو دہشت گردی اور خونریزی کی طرف راغب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”آج ابوبکر البغدادی اور اسد اویسی میں کوئی فرق نہیں ہے۔بغدادی کے پاس ایک فوج اور اسلحہ اور گولہ بارود تھا،جو وہ دہشت پھیلانے کے لئے استعمال کرتا تھا،اویسی اپنی ”زبان“ (تقاریر) کے ذریعے دہشت پیدا کر رہے ہیں۔وہ مسلمانوں کو دہشت گردی اور خونریزی کی کارروائیوں کی طرف راغب کر رہے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ اس پر اور مسلم پرسنل لا بورڈ پر پابندی لگائی جائے“۔

ایودھیا تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اویسی کی جانب سے اظہار خیال کے بعد وسیم رضوی کے تبصرے سامنے آئے ہیں۔اویسی نے ایودھیا تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

رضوی اپنے،بی جے پی کے حامی موقف کے لئے جانے جاتے ہیں،اور حال ہی میں انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے 51,000روپئے کی امداد دی ہے۔اور انہوں نے ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔