Monday, May 20, 2024
Homesliderولیمسن کی ریکارڈ ڈبل سنچری ، پاکستان کو اننگز شکست کا خطرہ

ولیمسن کی ریکارڈ ڈبل سنچری ، پاکستان کو اننگز شکست کا خطرہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کرائسٹ چرچ ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف عالمی نمبر ایک بیٹسمین کین ولیمسن(238) کی ڈبل سنچری اور ہنری نکولس(157) کی سنچری اننگز اور لوئر آرڈر میں ڈیرل مچل102 ناٹ آؤٹ رنزکی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن چھ وکٹوں پر659 رنز بناکر اننگز ڈکلیرکردیا اور 362 رنزکی بڑی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی ٹیم دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں ایک وکٹ پرآٹھ رنز بناچکی ہے اور اس وقت وہ354 رنز سے پیچھے ہے ۔ عابد علی سات اور محمد عباس ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں لیکن اسے اننگز شکست کا خطرہ ہے ۔اس سے قبل تیسرے دن نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن نے112 اور نیکولس 89 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستان کے بولرز کو خوب پریشان کیا اور چوتھے وکٹ کے لئے ریکارڈ 359 رنز کی ریکارڈ ساجھیداری کی۔

ولیمسن اور نیکولس نے نیوزی لینڈ کے لئے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی شراکت داری کی جبکہ پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ شراکت داری قائم کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن کرو اور اینڈریو جونز نے سری لنکا کے خلاف 1991 میں ویلنگٹن میں تیسری وکٹ کے لئے467 رنزکی شراکت داری کی۔اس کے بعد 1972 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی وکٹ کے لئے ٹیری جاروس اور گلن ٹرنر کے درمیان387 رنزکی شراکت داری ہوئی۔ یہ نیوزی لینڈ کی ٹسٹ تاریخ میں دوسری بڑی شراکت داری ہے ۔

اس سے قبل ولیمسن نے2015 میں سری لنکا کے خلاف بی جے واٹلنگ کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لئے365 رنزکی ناٹ آ ¶ٹ شراکت داری قائم کی تھی جو ٹسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈکی چوتھی سب سے بڑی شراکت داری ہے ۔اس میچ میں ولیمسن اور نکولس نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت داری کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ میں 300 رنز کی ایک بھی شراکت داری نہیں کی تھی۔ برینڈن میکلم اور ولیمسن نے 2014 میں شارجہ میں دوسری وکٹ کے لئے297 رنز کی شراکت داری کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن سیریز میں مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ولیمسن نے اس سیزن میں کھیلے گئے تمام ٹسٹ میچوں میں سنچریاں بنائی ہیں۔ انہوں نے رواں سیزن میں251 ،129 اور238 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں چوتھی ڈبل سنچری پاکستان کے خلاف اس میچ میں ڈبل سنچری کی مدد سے بنائی ہے ۔