Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںووٹرکارڈز کی تلنگانہ میں تقسیم ، دیگر 11 دستاویزات کو بھی مسلمہ...

ووٹرکارڈز کی تلنگانہ میں تقسیم ، دیگر 11 دستاویزات کو بھی مسلمہ حقیقیت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں نئے درج کردہ رائے دہندوں کے لئے بوتھ لیول آفیسرسان کے مکانوں پر انتخابی فوٹو شناختی کارڈس یا ووٹرکارڈس فوٹو ووٹرسلپس اور ووٹرگائیڈ تقسیم کریں گے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہدایت دی ہے کہ عام انتخابات میں رائے دہندگان کو اپنی شناخت کے لئے صرف فوٹوووٹر سلپ دیناکافی نہیں ہے بلکہ رائے دہندہ ووٹرکارڈ کو بطور شناختی دستاویز استعمال کر سکتے ہیں۔ ووٹر کارڈ نہ ہونے کی صورت میں11 دستاویزات اےسے قبول کئے جائیں۔

جن میں سے کسی ایک کو بطور شناختی کارڈ استعمال کر سکتے ہیں 1۔ پاسپورٹ 2۔ ڈرائیونگ لائسنس 3۔ ریاستی مرکزی یا عوامی شعبے یا پبلک لمیٹیڈ کمپنی کی جانب سے جاری کیا گیا سرویس فوٹو کارڈ 4۔ بینک یا پوسٹ آفس سے جاری کی گئی پاس بک مع تصویر 5 ۔ پیان کارڈ 6۔ این پی آر کے تحت آرجی آئی سے جاری کیا ہوا اسمارٹ کارڈ 7۔ ایم این آر ای جی اے جاب کارڈ 8۔ منسٹری آف لیبر سے جاری کیا ہوا ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ 9۔ پنشن دستاویزات مع تصویر 10۔ ایم ایل اے یا ایم پی یا ایم ایل سی کی جانب سے جاری کیا ہوا سرکاری شناختی کارڈ 11۔ آدھار کارڈ اورپہلے سے موجود رائے دہندے جن کے پاس ووٹر کارڈس نہیں ہے تو وہ می سیوا سینٹرس سے حاصل کر سکتے ہیں۔