Monday, April 29, 2024
Homesliderویراٹ کوہلی آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے

ویراٹ کوہلی آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی جنوری میں پہلے بچے کا باپ بننے کے باوجود آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے ۔ بچے کی پیدائش کے سبب آسٹریلیا کے دورے پر نہ جانے کے تعلق سے میڈیا میں زیرگردش خبروں کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ کوہلی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے ۔اس سے قبل کوہلی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی زچگی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات دی تھیں۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کو بچہ جنوری2021 تک ہوسکتا ہے ۔ ایسی صورتحال میں کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کے بجائے آسٹریلیائی دورے پر ہوسکتے ہیں۔کپتان کوہلی جنوری میں باپ بن سکتے ہیں۔27 اگست کو کوہلی نے ٹویٹر کے ذریعہ کہا تھاکہ بیوی انوشکا شرما ماں بننے والی ہیں۔تاہم کوہلی نے ابھی کچھ واضح نہیںکیا ہے ۔ توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے ۔واضح رہے کوہلی کے آسٹریلیا نہ جانے کی خبر سے براڈکاسٹرکو بھی تشویش ہے کیوں کہ ناظرین کورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے ۔ اگر کوہلی جیسے بڑے اسٹار بھی سیریز میں نہیں کھیلیں گے تو لوگ ٹی وی پر میچ دیکھنا پسند نہیں کریں گے ۔ در حقیقت پورے دورے کے لئے براڈکاسٹرزکے161 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں۔ جبکہ اکتوبر۔ نومبر میں ٹونٹی 20 ورلڈکپ ملتوی ہونے کی وجہ سے سی اے کو پہلے ہی1600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ٹورنمنٹ کوروناکی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 2022 میں ہوگا۔

سی اے کے ایک عہدیدار نے کوہلی کے بارے میں کہا کہ وہ اس دورے میں شامل ہوں گے ۔انہوں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے ۔ وہ اس دورے کو آدھا بھی کرسکتے ہیں لیکن ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہے ۔ تاہم سیریز میں ابھی بھی کافی وقت ہے ۔ یادر ہے کہ ہندوستان کو آسٹریلیا میں4 ٹسٹ اور3 ونڈے کھیلنا ہیں۔ اس دورے کا آغاز 3 دسمبر کو برسبین ٹسٹ سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ بیرون ملک ایڈیلیڈ میں11 دسمبر کوکھیلے گی۔ اس کے بعد ونڈے سیریزکا پہلا میچ پرتھ میں 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔