Friday, May 17, 2024
Homesliderویر داس کے شو کے خلاف ہندو گروپ کا احتجاج، ایف آئی...

ویر داس کے شو کے خلاف ہندو گروپ کا احتجاج، ایف آئی آر درج

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ دائیں بازو کی تنظیم ہندو جنجاگرتی سمیتی نے کامیڈین ویر داس کے خلاف کرناٹک پولیس میں شکایت درج کروائی ہے اور 10 نومبر کو بنگلورو میں منعقد ہونے والے ان کے کامیڈی شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شکایت کے بعد  بنگلورو میں ویلیکاول پولیس نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مبینہ طور پر مجروح کرنے کے الزام میں داس کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کا شو ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے اور دنیا کو ہندوستان کی  بری تصویر دکھاتا ہے۔ریاستی ہندو جنجاگرتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڑا نے اپنی شکایت میں کہا یہ دیکھا گیا ہے کہ متنازعہ کامیڈین ویر داس 10 نومبر کو بنگلورو کے مالیشورم کے چوڈیاہ میموریل ہال میں ایک کامیڈی شو کر رہے ہیں۔اس سے قبل داس نے واشنگٹن ڈی سی،امریکہ میں جان ایف کینیڈی سینٹر میں خواتین، ہمارے وزیر اعظم اور ہندوستان کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے تھے اور ملک کی بدنامی کی تھی۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین نے شو میں  کہا تھا کہ ہندوستان میں ہم دن میں خواتین کی پوجا کرتے ہیں اور رات کو ان کی عصمت ریزی  کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ممبئی پولیس اور دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ریاستی ہندو جنجاگرتی سمیتی کے ترجمان نے مزید کہایہ تعزیرات ہند کے تحت ایک سنگین جرم ہے۔ اس تناظر میں ایسے متنازعہ شخص کو بنگلورو جیسے فرقہ وارانہ طور پر حساس شہر میں اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دینا درست نہیں ہے۔جب کرناٹک فرقہ وارانہ واقعات کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، ایسے واقعات جو امن و امان کے مسائل کو خراب کر سکتے ہیں، اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پروگرام کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔