Saturday, May 18, 2024
Homeبین الاقوامیویزٹ ویزا میں اب تجدید بھی ہوگی

ویزٹ ویزا میں اب تجدید بھی ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی۔ سیاحوں کےلئے دنیا کے اہم مقامات میں سیر کرنا ترجیح ہوتا ہے اور پسندیدہ ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہوتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ امارات کے ارباب مجاز سیاحوں کو نئی نئی سہولیات فراہم کرنے میں ہر وقت سرگرم رہتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے وزٹ ویزے اور سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک یہ ہوتا تھا کہ کسی نے وزٹ ویزالیا ہو یا سیاحتی ویزے پر وہ امارات پہنچا ہو اور اس کے ویزے کی میعاد ختم ہو گئی ہو تو ایسی صورت میں اسے ویزے کی میعاد کی پابندی کرتے ہوئے ملک سے واپس جانا ہوتا تھا لیکن اب سیاحوں کو واپس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

امارات نے نئی سہولت یہ دی ہے کہ اگر کوئی شخص وزٹ یا سیاحتی ویزے پر امارات آیا اور وہ اس میں توسیع کروانا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں توسیع اندرون ملک سے ہی ہو جائے گی۔ اسے از سر نو ویزا حاصل کرنے کے لیے امارات سے باہر نہیں جانا ہوگا۔ بس ایک شرط ہے کہ مجموعی طور پر امارات میں قیام کی مدت چھ ماہ سے زیادہ نہ ہو۔

شہریت اور قومیت کے وفاقی ادارے نے رجوع کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ شہریت اور قومیت کی ایپلی کیشن استعمال کریں۔ اس کی بدولت انہیں متعدد سہولیات حاصل ہوں گی۔ اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے ادارے سے رجوع کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ اماراتی کابینہ نے اپنے آخری اجلاس میں دنیا کے تمام ممالک کے لیے پانچ سالہ کثیر المقاصد سیاحتی ویزاجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امارات کی سیاحت کو آسان بنانا اور لوگوں کو امارات کی سیاحت کی رغبت دینا ہے۔