Friday, May 17, 2024
Homesliderویسٹ انڈیز ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا اعلان

ویسٹ انڈیز ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

کنگسٹن (جمیکا)۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر رکی اسکرٹ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف  ہزیمت ناک  شکست پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے جیسا کہ اس شکست  کے نتیجے میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے ٹیم باہر ہو گئی ہے۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں لیگ اسپنر گیرتھ ڈیلانی نے کیریئر کے بہترین 3/16 کی بولنگ کے بعد تجربہ کار اوپنر پال اسٹرلنگ نے سنسنی خیز 66 رنز بنا کر آئرلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف نو وکٹوں کی کامیابی دلواکر سوپر 12 مرحلے میں پہنچا دیا۔

ٹیم کے اس طرح ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر اسکریٹ نے ایک بیان میں کہا میں آسٹریلیا میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کے نتائج سے سخت مایوس ہوں اور میں اس مایوسی کے احساس کا اندازہ کرتا ہوں جس کا بہت سے لوگوں کو سامنا ہے۔اسکرٹ نے اپنی ٹیم کے بیٹروں کو اسکور کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی ناکامی کم اسکور کی وجہ سے ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ہمارے بیٹروں کی سست بولنگ کی مخالفت پر غالب آنے میں ناکامی آسٹریلیا میں ایک واضح کمزوری بنی ہوئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ غیر وقتی شاٹ سلیکشن ہماری سینئر ٹیم کے ٹی 20 بیٹنگ کلچر میں گہرے طور پر شامل ہیں۔

تاہم انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل پوسٹ مارٹم اور ورلڈ کپ کی شکست کا یقین دلایا۔انہوں نے  کہا  اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری ورلڈ کپ کی تیاری اور کارکردگی کے تمام پہلوؤں کا مکمل پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور یہ کہ تمام محاذوں پر کرکٹ کے معیار اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے حل تلاش کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کسی ایک فرد یا ایونٹ سے بڑی ہے اور اسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ان پٹ اور تعاون کی ضرورت رہتی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں تین میچوں میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ جیسی ٹیموں  سے شکست ہوئی، زمبابوے کے خلاف صرف ایک میچ جیتا جبکہ زمبابوے کی ٹیم اس شکست کے باوجود سوپر 12 میں پہنچ چکی ہے ۔