Thursday, May 16, 2024
Homesliderویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن: بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بے تابی سے منتظر منتظمین اور شائقین کے لیے بڑی اورخوشگوار خبر انگلینڈ سے آئی ہے جہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹسٹ سیریز کھیلنے پہنچی ہے۔وہ کرکٹ شائقین جوگزشتہ تین ماہ سے پرانے میچوں کی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی جھلکیوں سے بوریت کا شکار تھے اب ان کو براہ راست کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ یہ بہت ہی زیادہ حیران کن ہوگا اور میرے خیال میں پوری دنیائے کرکٹ شکر گزار ہوگی کہ کچھ کھیل دیکھنے کو ملے گا۔تفصیلات کے مطابق اب کی بار سیریز کے میچز اوول، ایجبسٹن اور لارڈز کے گراو ¿نڈز میں ہزاروں شائقین کے سامنے نہیں ہوں گے بلکہ اولڈ ٹریفورڈ اور اگیاس بول میں اسٹیڈیم کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے جہاں کھلاڑیوں کے لیے وائرس سے بچاو ¿ کا ماحول ہوگا۔ٹسٹ کرکٹ میں دن کا کھیل ختم ہونے پرکھلاڑی شام کو باہر وقت گزارتے تھے لیکن رواں سیریز میں اسٹیڈیم کے اندر ہی بنائے گئے ہوٹلوں میں ٹھہرنا ہوگا اور اس کے لیے بھی عالمی وبا سے حفاظتی ماحول تیار کیا گیا ہے۔ہمپشائر کے اگیاس بول اسٹیٹڈیم میں سیریز کا ابتدائی میچ 8 جولائی کو ہوگا جبکہ اگلے دونوں ٹسٹ اولڈ ٹریفورڈ کے گراو ¿نڈ پر کھیلے جائیں گے۔گیند کو سوئنگ کرنے کے لیے اس پر تھوک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹسٹ بار بار کیے جائیں گے۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ایونٹس ڈائریکٹر سٹیو ایلورتھی نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد تمام شراکت داروں کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اگرگرمیوں کے سیزن میں کرکٹ نہیں ہوتی تو انگلش کرکٹ بورڈ کو 316 ملین ڈالرس کا نقصان ہوگا۔ دنیائے کرکٹ کی غریب ترین ٹیموں میں سے ایک ویسٹ انڈیز اب دنیا کی امیر ترین ٹیموں میں سے ایک انگلینڈ کی مدد کر رہی ہے اور انگلینڈکے سابق کپتان ڈیوڈ گاور نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے ہمیں سہارا دیا ہے‘ ایسے وقت میں جب برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات 40 ہزار ہو چکی ہیں۔