Friday, May 10, 2024
Homesliderویسٹ انڈیز کو تہس نہس کرکے  آسٹریلیا فائنل میں داخل

ویسٹ انڈیز کو تہس نہس کرکے  آسٹریلیا فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

ویلنگٹن ۔ ایلیسا ہیلی 107 گیندوں پر 129 رنز اور ریچل ہینس 100گیندوں پر85 رنز کے علاوہ ان دونوں کے درمیان 216 رنزکی ابتدائی وکٹ کی شاندار شراکت نے آسٹریلیا کو157کی زبردست کامیابی کے ساتھ آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں مدد کی۔چہارشنبہ کو یہاں بیسن ریزرو میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے رواں ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جامع کامیابی حاصل کی۔

ہیلی اور ہینس کی شراکت کی بدولت چھ مرتبہ کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم نے بارش سے کم ہونے والے اپنے میچ میں 305/3 کا بڑا اسکورکیا اور اس سے پہلے اسٹیفنی ٹیلرکی قیادت والی ویسٹ انڈیزکو 37 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر کرکے مقابلہ 157 رنز سے جیت لیا۔جبکہ ہیلی اور ہینس 45 اوورز کے اس سیمی فائنل میں اسٹار کھلاڑی رہے ، انہیں میدان میں نظم و ضبط کی کارکردگی کے طور پر اپنے ساتھیوں کی طرف سے کافی تعاون حاصل ہوا اورگیند کے ساتھ شاندارکوشش نے فائنل میں آسٹریلیا کی جگہ کو یقینی بنایا۔

میگ لیننگ کی زیرقیادت ٹیم اتوارکو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ تجربہ کار اسپنر جیس جوناسن (2/14) نے دو وکٹیں حاصل کیں اور پانچ دیگر بولروں نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ بیتھ مونی نے ایک اور شاندار کیچ لیا اوربیٹ سے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ٹیلر (48) نے رنز کے تعاقب میں تنہا مظاہرہ کیا جب کہ ڈینڈرا ڈوٹن اور ہیلی میتھیوز نے فی کس 34رنز بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہیں دو بیٹرس کے علاوہ دیگر بیٹرس سے بہت کم تعاون ملا ۔

 اس سے قبل ہیلی اور ہینس شاندار فارم میں نظر آئیں، انہوں نے آسانی سے اسکورکیا اور آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کے لیے بھیجے جانے کے بعد 305 رنز بناتے ہوئے اس کا بہتر فائدہ اٹھایا۔ یہ ہیلی اور ہینس کی شاندار پارٹنرشپ تھی جیسا کہ ان دونوں نے ویسٹ انڈیزکی کچھ ناقص بولنگ اور اس سے زیادہ فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور آسٹریلیائی اوپنرس نے ونڈے کی تاریخ میں پہلی وکٹ کے لئے تیسرا بہترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ ابتدائی طور پر ہیلی کو ابر آلود موسم اور وکٹ کی نمی سے ہم آہنگ ہونے میں کچھ وقت لگا اورآسٹریلیائی اوپنرز نے اپنے ابتدائی نو اوورکے پاور پلے میں صرف37 رنز بنائے لیکن ہیلی کو اپنی تال تلاش کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کیونکہ اس نے ہینس کو پیچھے چھوڑ دیا اور پھر اپنے کیریئر کی چوتھی ونڈے سنچری بنانے کے لیے صرف 28 گیندوں میں 50 سے 100رنز تک پہنچ گئی۔ ہیلی نے اپنی اننگزکے دوران 17 بار باونڈری لگائی اور کرشمہ رامہارک فل ٹاس کو مڈ آن پر زبردست چھکا لگایا جس نے ان کے اسکور 90 رنز کے زمرے میں پہنچا دیا۔

 ہینس اپنے قیام کے دوران زیادہ محتاط تھی اور بدقسمت رام ہارک کی بولنگ میں عام طور پر قابل بھروسہ میتھیوز کو مڈآن پر ایک آسان موقع چھوڑنے کا قصوروار ٹھہرایاگیا جب آسٹریلیا کا اسکور 141رنز تھا۔ شمیلیا کونیل (1/45) نے آخرکار کامیابی حاصل کی جب انہوں نے 33 ویں اوور میں ہیلی کو ڈیپ میں کیچ کروایا۔ مونی اور میگ لیننگ (26 ناٹ آوٹ) نے مل کر اسکورکو 300 سے آگے بڑھایا اور ویسٹ انڈیزکو ایک ہمالیائی اسکور دیا جسے حاصل کرنا آسان نہیں تھا۔