Sunday, May 19, 2024
Homesliderویسٹ انڈیز کو 2-0 سے شکست دی ، نیوزی لینڈ تیسرے مقام

ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے شکست دی ، نیوزی لینڈ تیسرے مقام

- Advertisement -
- Advertisement -

ویلنگٹن ۔فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی 96 رنز پر تین وکٹ اور نیل ویگنر54 رنز پر تین وکٹ کی خطرناک بولنگ سے نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن پیرکو ویسٹ انڈیزکو اننگز اور12 رنز سے شکست د یکر دومیچوں کی سیریز میں2-0 کلین سوئپ کرلیا ۔

نیوزی لینڈ نے اس جیت کے ساتھ ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میں 120 پوائنٹس حاصل کیے ۔ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن چھ وکٹوں پر244 رنزکا آغازکیا لیکن اننگز کی شکست سے بچ نہ سکا اور ان کی اننگز317 رنز پر سمٹ گئی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ میں انگلینڈ کو معمولی فرق سے شکست دے کر تیسرے مقام پرآگیا ہے اور ان کی چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

 ویسٹ انڈیز کیخلاف شانداربیٹنگ کیلئے ہنری نکولس کو پلیئر آف دی میچ اورکائل جیمسن کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے لئے کپتان جیسن ہولڈر نے دن کا آغاز60 اورجوشوا ڈ سلوا نے25 رنز سے کیا۔ لیکن ہولڈر زیادہ دیرکریز پر نہ رہ سکے اور ٹم ساؤتھی نے ان کو بولڈ کرکے ان کی اننگز ختم کردی۔ ہولڈر نے 93 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے ۔

اس کے بعد ڈ سلوا نے الزاری جوزف کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا لیکن ساؤتھی نے جوزف کو آؤٹ کردیا۔ جوزف نے12 گیندوں پر24 رنزکی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ جوزف کے بعد ڈ سلوا زیادہ دیر تک جدوجہد نہیں کرسکے اور ویگنر نے ان کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے ویسٹ انڈیز کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں اور وہ اننگز سے ہارگئے ۔ ڈ سلوا نے 84 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز میں شیمر ہولڈر تین چوکوں کی مدد سے15 گیندوں میں 13 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کے لئے ویگنر نے17.1 اوورز میں54 رنز پر تین ، بولٹ نے21 اوورز میں96 رنز دے کر تین ، ساؤتھی نے 22 اوورز میں96 رنز پر دواور جیمیسن نے15 اوورز میں43 رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں۔