Monday, April 29, 2024
Homesliderویسٹ انڈیز 138 رنز کے بعد فالوآن پرمجبور ، نیوزی لینڈ اننگز...

ویسٹ انڈیز 138 رنز کے بعد فالوآن پرمجبور ، نیوزی لینڈ اننگز کامیابی کے قریب

- Advertisement -
- Advertisement -

ہیملٹن۔ نیوزی لینڈ نے اپنے بولروں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن فالو آن کی شرمندگی کے لئے مجبور کردیا اور دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے 196 رنز پر چھ وکٹ حاصل کرکے اننگز سے کامیابی حاصل کرنے کی دہلیز پر پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز سات وکٹوں پر 519 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز138 رنز پر سمٹ گئی اور اسے فالو آن کھیلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ 196 رنز پر گنوا دئیے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے ابھی 185 رنز بنانے باقی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے پرکریگ بریتھویٹ (ناٹ آؤٹ 20) اور جان کیمبل (ناٹ آوٹ 22) سے کھیلنا شروع کیا لیکن ان کی شراکت زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور کیمبل کو ٹیم ساوتھی نے ولیمسن کے ہاتھوں آوٹ کراکر پویلین بھیج دیا۔ کیمپبل نے 73 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے ۔کیمپبل کے آوٹ ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کی اننگز لڑکھڑا گئی اور اس کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی رفاقت کرنے میں ناکام رہا اور ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز138 پرسمٹ گئی۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں ، جرمن بلیک ووڈ نے 23 ، بریتھویٹ نے 21 اور روسٹن چیز نے11 رنز بنائے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی نے 19 اوورز میں35 رن پر چار وکٹ ، کائل جیمسن نے 13 اوورز میں 25 رنز اور نیل ویگنر نے 15 اوورز میں 33 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ17 اوورز میں30 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔
فالو آن کے بعد کھیلنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی بیٹنگ دوسری اننگز میں بھی مایوس کن رہی اور اس کے چھ وکٹ صرف 89 رن پرگرگئے حالانکہ بلیک وڈ اوراے جوزف نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے مابین دن کے کھیل کے اختتام تک ساتویں وکٹ کے لئے107 رنز کی شراکت قائم ہوئی ہے ۔ بلیک ووڈ80 اور جوزف 59 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں ، ڈوین براوو نے12 ، برتھویٹ نے10 ، ہولڈر نے 8 ، چیس نے چھ اورکیمبل نے دو رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ویگنر نے 62 رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساؤتھی آٹھ اوورز میں40 رنز ، بولٹ 10 اوورز میں47 رنز ، جیمسن نے 10 اوورز میں33 رنز اور ڈیرل مچل نے تین اوورز میں سات رنز دے کر فی کس ایک وکٹ اپنے نام کیا۔