Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںویشنو دیوی مندر واقعہ،اعلی ٰ سطحی تحقیقات کا حکم

ویشنو دیوی مندر واقعہ،اعلی ٰ سطحی تحقیقات کا حکم

- Advertisement -
- Advertisement -

جموں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں  بھگدڑ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا جس میں 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ سے بات کی اور گفتگو کے دوران انہیں اس واقعہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آج کی بھگدڑ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی سربراہی پرنسپل سکریٹری (ہوم) کریں گے جس میں اے ڈی جی پی، جموں اور ڈویژنل کمشنر، جموں ہوں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے حق میں ایکس گریشیا ریلیف کے طور پر ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔بھگدڑ اس وقت ہوئی جب ہفتہ کی صبح 2.45 بجے کے قریب عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد بغیر اجازت پرچی کے ماتا ویشنو دیوی بھون میں داخل ہوئی۔یہ واقعہ مندر کے ہال کے باہر پیش آیا۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ہفتہ کو ماتا ویشنو دیوی کے مندر پر بھگدڑ میں 12 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔مندر کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ بھگدڑ اس وقت ہوئی جب عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد بغیر اجازت پرچی کے ماتا ویشنو دیوی بھون میں داخل ہوئی۔بڑی تعداد میں عقیدت مند نئے سال کے موقع پرمندر پر حاضری دینے آئے تھے۔ آج تقریباً 2.45 بجے بھگدڑ مچ گئی۔یہ مندر کے ہال کے باہر پیش آیا۔ حکومت اور مندر بورڈ کے سینئر عہدیدار موقع پر موجود تھے۔