Monday, May 13, 2024
Homesliderویٹ لفٹنگ ٹیم کی وطن واپسی ، امرتسر ایرپورٹ پر شاندار استقبال

ویٹ لفٹنگ ٹیم کی وطن واپسی ، امرتسر ایرپورٹ پر شاندار استقبال

- Advertisement -
- Advertisement -

امرتسر۔ برمنگھم میں جاری 2022 کامن ویلتھ گیمز میں شاندار مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا ہفتہ کو امرتسر، پنجاب کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ایرپورٹ  پر استقبال کیا گیا۔ایرپورٹ پرضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے ویٹ لفٹرز اور کوچز کا پرتپاک استقبال کیا۔ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان نے ویٹ لفٹنگ میں 10 میڈل  جیتے، جن میں تین گولڈ،تین سلور اور چاربرونز  میڈلس  شامل ہیں ۔

ہندوستانی ویٹ لفٹرس کے شاندار مظاہروں کا انداز  اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے  کہ ہندوستان نے کثیر ملکی کھیلوں میں مسلسل دوسرے ایڈیشن کے لئے ویٹ لفٹنگ کے میڈلس کی تعداد میں سرفہرست ہے، جس نے آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں 2018 کے ایڈیشن میں مجموعی طور پر ایک میڈل زیادہ جیتا۔اس ایڈیشن میں ہندوستان نے پانچ گولڈ، دو سلور اور دو برونز  کے تمغے جیتے تھے۔

قبل ازیں 2020 ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل  جیتنے والی میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں 201 کلوگرام کے مجموعی کھیلوں کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا ہے  اور اس طرح انہوں نے اپنی سابق کارکردگی کو اس مرتبہ گولڈ میڈل سے تبدیل کرتے ہوئے چاروں گوشوں سے تعریف حاصل کی ہے ۔ نوجوان جیریمی لالرننگا (مردوں کے 67 کلوگرام) اور اچینتا شیولی (مردوں کے 73 کلوگرام) نے بالترتیب 300 کلوگرام اور 313 کلوگرام کے مجموعی کھیلوں کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈلس  جیتے ہیں ۔

سنکیت سرگر (مردوں کے 55 کلوگرام)، وکاس ٹھاکر (مردوں کے 96 کلوگرام) اور بندیارانی دیوی سوروکھائیبم (خواتین کے 55 کلوگرام) نے سلور میڈلس جیتے ہیں  جبکہ گروراجہ پوجاری (مردوں کے 61 کلوگرام)، لوپریت سنگھ (مردوں کے 109 کلوگرام)، گوردیپ سنگھ (109 کلوگرام) اور ہردیپ سنگھ (109 کلوگرام) (خواتین کے 71 کلوگرام) نے برونز میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کا مجموعی مظاہرہ کافی شاندار رہا ہے۔