Saturday, May 18, 2024
Homesliderوی ایچ پی کا حکومت سے جلد سی اے اے نافذ کرنے...

وی ایچ پی کا حکومت سے جلد سی اے اے نافذ کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتی برادری پر سخت گیروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہند شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کو جلد از جلد نافذ کرے ۔وی ایچ پی نے پڑوسی ملک میں اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے نام بنگلہ دیش ہائی کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی۔اس احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹرسریندر جین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوں پر مظالم اور بربریت کی تمام حدیں پارکر دی گئی ہیں۔ یہ پوری عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے کہ ان وحشیانہ مظالم کو کیسے روکا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ہندوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ حکومت بنگلہ دیش اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مکمل غیر جانبداری کے ساتھ تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ۔ وی ایچ پی خاموش تماشائی بن کرہندوسماج پر ہونے والے مظالم نہیں دیکھ سکتی۔ڈاکٹر جین نے کہا کہ ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ کی تحقیقاتی ٹیم بنگلہ دیش بھیجی جائے ۔انہوں نے کہا وہ ہندو افغانستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش میں کیوں ظلم کا شکار ہے جس نے پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کی دعا کی؟ کیا ہندوتہذیب اس کی کمزوری بن گئی ہے ؟ پوری عالمی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ اگرہندومت ختم ہو گیا تو پوری دنیا میں تہذیب ختم ہوجائے گی۔ اس لیے پوری عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے اورمضبوطی سے اس اسلامی سخت گیری کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔

 ہندوستان کی حکومت جس طرح پاکستان میں ہندوں پر ہونے والے مظالم کو جتنا سختی سے اٹھاتی ہے ’ اسی طرح بنگلہ دیش میں ہندووں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مضبوطی سے کھڑی نہیں ہوتی لہٰذا حکومت ہند کو چاہیے کہ وہ حسینہ کو اس بات کے لیے مجبور کرے کہ ہندوں پر کس بھی نوعیت کے مظالم کی اجازت نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کاٹول کٹ گینگ جو فلسطین کے بارے میں کچھ بھی بولتا ہے ، بنگلہ دیش پر بات کرتے ہوئے وہ یہ کیوں کہتے ہیں کہ یہ ایک ملک کا اندرونی معاملہ ہے ؟ یہ ان کے دوہرے معیار کو واضح کرتا ہے ۔