Sunday, May 19, 2024
Homesliderٹائیگر 3 ، سلمان خان اپنے بھتیجے نروان خان کے ساتھ روس...

ٹائیگر 3 ، سلمان خان اپنے بھتیجے نروان خان کے ساتھ روس  کی سڑکوں پر

- Advertisement -
- Advertisement -

ماسکو۔بالی وڈ سوپر اسٹار سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔سلمان خان روس میں اپنی ساتھی اداکارہ  کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم کے کچھ ایکشن مناظر  کی شوٹنگ کر رہے ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے سلمان خان، کٹرینہ کیف اور ٹائیگر 3 کے اسٹارس نے روس کے لیے پرواز کی ہے ۔

ایسی صورتحال میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی تصاویر فلم کے سیٹس سے مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں ستارے اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر کشی  کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران سلمان خان نے ایک تصویر شائع کرکے ایک تجس  پیدا کردی ہے۔ اس تصویر میں سلمان خان بھتیجے نروان خان کے ساتھ روس کی سڑکوں پر چہل قدمی  کرتے  ہوئے نظر آرہے ہیں۔  کچھ وقت  قبل سلمان خان نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شائع کی ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا ، ‘انکل بھتیجہ…’ ۔

تصویر دیکھ کر شائقین نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ سلمان خان کی یہ تصویر روس کی ہے۔ اگرچہ سلمان خان نے تصویر کے مقام کے بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ سلمان خان اور نروان خان کی یہ تصویر مداحوں کی توجہ کو مسلسل اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔

مداحوں کو چچا اور بھتیجے کی یہ تصویر بہت پسند آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نروان خان نے فلم ٹائیگر 3 سے اپنی تربیت شروع کی ہے۔ ایسی صورتحال میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ نروان خان آنے والے وقت میں بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

سلمان خان ان دنوں کئی پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ٹائیگر 3 کے علاوہ سلمان خان کبھی عید کبھی دیوالی ، کک 2 اور انٹیم: دی فائنل ٹروتھ جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔ سلمان خان آخری بار فلم رادھے: یوور موسٹ وانٹڈ بھائی میں نظر آئے تھے۔ سلمان خان کی یہ فلم مئی 2021 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم باکس آفس پر اسے ملا جلا رد عمل ملا ۔