Saturday, May 18, 2024
Homesliderٹائیگر 3 اور پٹھان کی ریلیز کی تواریخ  کا اعلان

ٹائیگر 3 اور پٹھان کی ریلیز کی تواریخ  کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور دبنگ  خان سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد کو اگر نظر انداز کردیا جائے تو شاید بالی ووڈ کا 80 فیصد حصہ ختم ہوجائے گا اور اب بالی ووڈ کے ان دو بڑے اور سوپر اسٹارس کی فلموں کی ریلیز کی تواریخ  کے اعلان نے شائقین کے جوش کو گرما دیاہے کیونکہ اس وقت فلمی دیوانوں کوسلمان خان کی ٹائیگر 3 اور شاہ رخ خان کی پٹھان فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

بالی ووڈ کے شائقین خوشیوں کے موڈ میں ہیں کیونکہ ایک کے بعد ایک دو بڑی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے 22 اکتوبر سے ریاست میں تھیٹر کھولنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد ریلیز کی تاریخیں جاری کی  جا رہی ہیں۔ ٹائیگر 3 جوکہ سلمان خان کی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے اور اس کے متعلق اب  اطلاعات ہیں کہ فلم اکتوبر 2022 کے آخر میں ریلیز ہوگی ۔

ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ ایک فلم 15 اگست 2022 کو یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے جبکہ دوسری فلم 2 اکتوبر 2022 کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے لیکن اب ہمارے پاس فلموں کی ریلیز کے بارے میں کچھ اور دلچسپ تفصیلات ہیں ۔

خفیہ ذرائع نے کہا ہے کہ سلمان کی ٹائیگر 3 شاہ رخ کے پٹھان سے پہلے ریلیز ہوگی۔ ان دو فلموں کے ساتھ ایش راج فلمز کا تعلق ہے ۔ ٹائیگر پہلے ہی عوام کےلئے  ایک پسندیدہ کردار ہے جبکہ پٹھان سے شاہ رخ  خان  کا کردار متعارف کرایا جا رہا ہے۔شاہ رخ  خان کا  یہ تعارف ٹائیگر 3 میں ہوگا اور یہ فلم پہلے ریلیز ہوگی  اور شاہ رخ  کی آنے والی فلم پٹھان میں آنے والی چیزوں کی بنیاد رکھے گا۔

ٹھیک ہے آخر کار معمہ حل ہو گیا۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار خانس کی دونوں بڑی فلمیں  2022 کے وسط یا دوسرے نصف میں ریلیز ہوں گی اور ٹائیگر 3 پٹھان سے پہلے ریلیز ہو گی۔ دونوں فلموں کی ابھی شوٹنگ مکمل نہیں ہوئی ہے اور وہ اس سال کے اختتام سے پہلے شوٹنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں  اور ان ہائی ​​ایکشنرز کی پوسٹ پروڈکشن کے لیے کافی وقت چھوڑ رہے ہیں۔