Friday, April 26, 2024
Homesliderٹالی ووڈ نے نئے سال کی تقاریب کےلئے گوا کو اپنی...

ٹالی ووڈ نے نئے سال کی تقاریب کےلئے گوا کو اپنی منزل بنالیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ نئے سال کی آمد آمد ہے  اور عام آدمی سے لیکر فلمی دنیا کی مشہور شخصیتیں نئے سال کی تقاریت کا مقام اور انداز طے کرلیا ہے تاہم اس مرتبہ کورونا کابحران ،عوامی اجتماعات  اور سماجی فاصلوں کی تحدیدات نے پارٹی کے شوقین افراد کےلئے مشکلات بڑھا دی ہیں ۔ کورونا کی وجہ سے مشکل ترین حالات کے باجود  عام آدمی سے لیکر فلمی دنیا کا ہرفرد اپنے طور پر نئے سال کا خیر مقدم کرنے کےلئے تیار ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ریاست تلنگانہ کی فلمی دنیا جیسے ٹالی ووڈ کہا جاتا ہے اس کے مشہور ناموں نے گوا کو نئے سال کی تقاریب  کےلئےمنزل بنا لیا ہے۔

ٹالی ووڈ صنعت کے کچھ واقف نام نئے سال کے آغاز کے لئے گوا کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ حیدرآباد سے باہر اڑن بھرنے والا پہلا جوڑا ناگا چیتنیا اور اور انکی بیوی  اداکارہ سمانتھا تھا جنہوں نے گوا میں 2021 کا خیر مقدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس جوڑے نے گوا کا دورہ کرنے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ وہاں ایک جائداد کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ  راکول پریت سنگھ جو حالیہ دنوں میں کورونا سے متاثر ہوئی ہیں  انہوں نے  نے منگل کے روز انکشاف کیا  ہے کہ کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد  وہ حیدرآباد سے  باہر جاچکی ہیں لیکن نئے سال کےلئے  ان کی منزل معلوم نہیں ہے۔ پچھلے سال 31 دسمبر کو اپنے بھائی آنند کے ساتھ دبئی میں رہنے والے  وجئے دیوراکونڈا کو اس سال  قریبی مقام گوا روانہ ہوتا دیکھا گیا ہے اور انکے  ساتھ  ان کے اسکول کے دوست  کو بھی دیکھا گیا ہے ۔ وجئے سنکرانتی کے بعد پوری جگناتھ کی اگلی فلم کی  شوٹنگ شروع کریں گے۔ لاونیا تریپاٹھی نے تاہم اپنے گھر دہرادون میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کو خیر مقدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔