Thursday, May 2, 2024
Homesliderٹرمپ کا نتائج سے قبل فتح کا اعلان

ٹرمپ کا نتائج سے قبل فتح کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات کےلئے رائے دہی بند ہوگئی ہے اور گنتی بھی اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اوراس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکی صدرکی نشست کے لئے مسابقت کسی بھی امیدوارکے لئے آسان نہیں ہوگی کیونکہ ٹرمپ اور بائیڈن میں فرق بہت کم ہے۔ بیلٹ گنتی کے درمیان صدر ٹرمپ نے نتائج کے اعلان یا مکمل گنتی اور الیکشن کمیشن سے قبل اپنی فتح کا اعلان کردیا۔ انہوں نے انتخابات کو امریکیوں کے ساتھ دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی گنتی کو فوری طور پر روکنے کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے۔

یہ مضحکہ خیز اعلان ڈھائی بجے فلوریڈا ، اوہائیو اور ٹیکساس ریاستوں میں اپنی فتح کیا جہاں جو بائیڈن بری طرح ہارگئے, فلورنڈا میں بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے زیر اہتمام آخری لمحوں کی ریلیاں اور مہمات کے بعد بھی وہ ٹرمپ کو شکست دینے کے قابل نہیں تھے کیونکہ فلوریائی باشندوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا ۔

وائٹ ہاو ¿س سے دیئے گئے اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا یہ امریکی عوام کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔ یہ اس ملک کے لئے شرمندگی ہے۔ ہم یہ الیکشن جیتنے کے لئے تیار ہو رہے تھے۔ سچ کہوں تو ہم نے یہ الیکشن جیتا ہے۔

اپنے دعوے میں ٹرمپ نے کہا کہ مشی گن ، پنسلوینیا اور وسکونسن کی بڑی ریاستوں میں ان کی فتح کی تصدیق ہے ۔ٹرمپ نے بیلٹ گنتی کو بند کرنے کا مزید مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ صبح 4 بجے تک کسی بھی بیلٹ گنتی پوسٹ کو نہیں دیکھنا چاہتے وہ جن قانونی شقوں کے تحت یہ اس کام کو انجام دیں گے وہ اب تک واضح نہیں ہے۔

بہر حال منیجر جین او المیلی ڈلن نے صدر کے دعوے کو اشتعال انگیز اور غلط قراردیا اور کہا کہ انہوں نے کہا گنتی بند نہیں ہوگی۔ یہ تب تک جاری رہے گا جب تک ہر ووٹ ڈالنے والے ووٹوں کی گنتی نہیں کی جاتی ہے کیونکہ یہی ہمارے قوانین اور وہ قوانین ہیں جو ہر امریکی کے ووٹ ڈالنے کے آئینی حق کی حفاظت کرتے ہیں۔ چونکہ ٹرمپ اور بائیڈن میں سے کوئی ابھی تک 270 کے نشان تک نہیں پہنچ پایا ہے ، اسلئے گنتی روکی نہیں جائے گی ۔