Friday, May 17, 2024
Homesliderٹرمپ کو ایک اور ہزیمت ،ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بند

ٹرمپ کو ایک اور ہزیمت ،ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بند

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی  کرسی چھوڑنے سے قبل شاید مزید بے عزت ہوں گے کیونکہ انتخابات میں شکست کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور آئے دن ایسی حرکتیں کررہے ہیں کہ چاروں گوشوں سے ان کی مذمت اور ان پر تنقید کی جارہا ہے جیسا کہ گزشتہ روز برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانس کی ان پر تنقید کے بعد اب ٹوئٹر نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹرمپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے ۔

ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کا اکاؤنٹ ٹرمپ کی جانب سے  تشدد پر مزید اکسانے کے خطرے کے پیشِ نظر بند کردیا گیا  ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ کے بموجب   حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس اور بیانات کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ ایک دن  قبل ہی ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لئے معطل کردیا گیا تھا ۔گزشتہ میں جب اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا تو ٹوئٹرنے  واضح طور پر کہا اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پر عائد کر دی جائے گی۔

 ٹوئٹر کی جانب سے دئے جانے والے انتباہ کے باوجود ٹرمپ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے ۔بعد ازاں چہارشنبہ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے افراد کو محبِ وطن کہا تھا ۔علاوہ ازیں  فیس بک نے جمعرات کو کہا کہ وہ غیر معینہ مدت تک کے لیے ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ گیمنگ پلیٹ فارم ٹوِچ نے بھی صدر ٹرمپ کے چینل پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی لگا دی ہے۔یہ وہی چینل ہے جس کے ذریعے ٹرمپ  اپنے جلسوں اور ریلیوں کو نشر کروایا  کرتےہیں ۔