Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیٹرمپ کی بھری محفل میں بڑی غلطی

ٹرمپ کی بھری محفل میں بڑی غلطی

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر ایسا کچھ کرجاتے ہیں کہ وہ مذاق کا موضوع بن جاتے ہیں ایسا ہی ایک تازہ واقعہ پیش آیا جس میں وہ غلط نقشہ میڈیا نمائندوں کو دیکھا رہے تھے۔ٹرمپ نے سمندری طوفان ڈوریئن کی تفصیلات میڈیا نمائندوں کو بتاتے ہوئے غلط نقشہ دکھا دیا اور اس کی نشاندہی ہونے پر انہوں نے کہا کہ اْنہیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک نقشہ دکھایا گیا۔ جس میں امریکی ریاست الاباما کو بھی ڈوریئن طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں ظاہر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران نیشنل ہریکین سینٹر کی جانب سے جاری کردہ وہ نقشہ دکھایا جس میں ڈوریئن طوفان کی ابتدائی پیش قیاسی  کی گئی تھی۔اس نقشے میں ڈوریئن طوفان کی نشاندہی کرنے والی سیاہ لکیر کے ذریعے امریکی ریاست الاباما کو بھی ڈوریئن طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم سمندری طوفان ریاست الاباما تک نہیں پہنچا۔

اس غلطی کی نشاندہی کے بعد صدر ٹرمپ  نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں بھی کہا تھا کہ ڈوریئن طوفان سے فلوریڈا، جنوبی کیرولینا، شمالی کیرولینا اور جارجیا کے علاوہ الاباما کی ریاستیں بھی متاثر ہوں گی۔امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد برمنگھم میں واقع محکمہ موسمیات نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی ریاست الاباما ڈوریئن طوفان سے متاثر نہیں ہوگی۔