Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگٹِک ٹاک  کی معروف اسٹار سونالی پھوگٹ بی جے پی میں شامل

ٹِک ٹاک  کی معروف اسٹار سونالی پھوگٹ بی جے پی میں شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

چندی گڑھ –  ٹِک ٹاک  کی معروف اسٹار سونالی پھوگٹ بی جے پی میں شامل ہوگی ہیں  ہریانہ میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں ویسے ویسے وہاں کا سیاسی ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے۔ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں آدمپور اسمبلی حلقہ سے معروف ٹِک ٹاک اسٹار سونالی پھوگٹ کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سونالی کے ٹکٹ کا جیسے ہی اعلان ہوا ویسے ہی ان کے پرانے ٹِک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے لگے ہیں۔ سونالی پھوگٹ نے کہا کہ ان کو خود اندازہ نہیں تھا کہ ٹکٹ ملنے کے بعد ان کے پرانے ٹِک ٹاک ویڈیو وائرل ہو جائیں گے۔

آدمپور اسمبلی حلقہ سے سونالی پھوگٹ کا مقابلہ کانگریس کے کلدیپ بشنوئی سے ہوگا۔ سال 2014 کے انتخابات میں کلدیپ بشنوئی نے الگ پارٹی بنا کر انتخابات لڑا تھا اور وہاں سے انتخابات جیتے بھی تھے۔ سال 2014 میں کلدیپ بشنوئی کا مقابلہ انڈین نیشنل لوک دل کے کلویر سنگھ بینی وال کے ساتھ ہوا تھا۔ اس مرتبہ انڈین نیشنل لوک دل سے اس اسمبلی حلقہ سے راجیش گودرا میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ سونالی کے شوہر سنجے پھوگٹ بی جے پی کے رہنما تھے، ان کے انتقال کے بعد سونالی پھوگٹ بی جے پی میں شامل ہو گئی تھیں۔ پارٹی نے انہیں ریاستی خواتین مورچہ کا نائب صدر مقرر کیا تھا۔ سونالی پھوگٹ نے کہا کہ جیت کے بعد وہ ٹِک ٹاک کا استعمال علاقہ کی ترقی اور حب الوطنی کے لئے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں ٹِکٹ ٹِک ٹاک کی وجہ سے نہیں دیا کیونکہ وہ گزشتہ 12 سال سے بی جے پی سے وابستہ  ہیں۔