Saturday, May 18, 2024
Homeاقتصادیاتٹک ٹاک کا حیدرآباد میں مرکز قائم کرنے کا اعلان

ٹک ٹاک کا حیدرآباد میں مرکز قائم کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ سوشل میڈیا اور مختصر ویڈیو بنانے والی چینی ایپ ٹک ٹاک نے حیدرآباد میں ایک مکمل مرکز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہاں ہندوستان جوی ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ فیسٹیول کے انفلوینسر کون ایونٹ میں پیش کردہ ایک پریزنٹیشن میں ٹک ٹوک کے نمائندوں نے کہا کہ حیدرآباد میں دفتر کھولنے کے منصوبے کا مقصد پورے ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کو بہتر کام فراہم کرنا ہے۔ ایک مرتبہ اس مرکز کے قیام کے بعد ٹک ٹاک ٹیک فیس بک ، گوگل اور مائیکروسافٹ جیسے متعدد دیگر کمپنیوں میں شامل ہوگا جن کے حیدرآباد میں مراکز قائم ہیں۔

ہندوستان میں 2018 میں شروع کی گئی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ملک میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں کافی مقبول ہے۔ اس ایپ کا صرف ہندوستان میں 100 ملین سے زیادہ صارفین ہیں جس نے اسے بہت ہی قلیل عرصے میںمقبولیت دلوائی ہے۔ اس کے نمائندوں نے اس بات کے بارے میں کہا کہ تفریحی مواد کے ساتھ جس طرح سے کھانے ، کھیل اور حوصلہ افزائی کی انواع کو ہندوستان میں بھی زیادہ مانگ حاصل ہے وہ مواد بڑے پیمانے پر تیار کیا جاتا ہے۔

ٹیم نے یہ بھی کہا کہ ان کے ایپ کے بہت سارے صارفین یا تو پہلی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین ہیں یا وہ لوگ اس رجحان میں نئے ہیں۔ٹک ٹاک پر کسی بھی مواد کے لئے پسند،زمرے بندی یا اور کوئی تکنیکی امور کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک نمائندے نے کہا اس میں ویڈیو شوٹنگ اور ترمیم کرنے والے ٹولز پہلی بار استعمال کرنے صارفین کے لئے آسان اور قابل رسائی سہولت فراہم کرتے ہیں ، جس سے یہ پورے ہندوستان کے چھوٹے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں مقبول ہوگیا ہے۔حیدرآباد میں اس کے مرکز کے قیام سے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید کی جارہی ہے۔