Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںٹک ٹاک کے شوق نے لے لی نظام آباد کے نوجوان کی...

ٹک ٹاک کے شوق نے لے لی نظام آباد کے نوجوان کی جان

- Advertisement -
- Advertisement -

نظام آباد : آج کل نوجوان لڑکے اور لڑ کیوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا کافی شوق ہو رہا ہے۔اس شوق کو پورا کرنے کے لئے جہاں وہ عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں وہیں اس شوق کے غلام بن کر خطر وں سے کھیلنے کی بھی کو شش کر رہے ہیں،جس سے بعض اوقات انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے اور کبھی کبھی جان سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ نظام آباد میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے بھیمگل کے گونو گوپپولا گاؤں کا ایک 22سالہ نوجوان جمعہ کے روز ٹک ٹاک ویڈیو لینے کے دوران گاؤں کے کپلواگو چیک ڈیم میں بہہ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تین دن پہلے گاؤں کے اندرا پوری دنیش،منوج گوڑ اور گنگا جلام گونو گو پپو لا کی ندی کپلواگو چیک ڈیم دیکھنے گئے تھے اور ٹک ٹاک ویڈیوز تیار کرنے کی کوشش کی تھی۔منوج گوڑ اور گنگا جلام،جنہوں نے دنیش کاٹک ٹاک ویڈیو ز بنارہے تھے،اسی دوران دنیش پانی میں گر گیا اور تیز بہاؤ سے بہہ گیا۔منون گوڑ اور گنگا جلام وہاں سے بھاگ گئے۔

دنیش کے گاؤں والوں اور کنبہ کے افراد نے پچھلے تین دن سے اس کو ندی میں تلاش کیا۔اطلاع پر پولیس اور ریو نیو کے عہدیداروں نے مقامی تیراکوں کی مدد سے دنیش کو تلاش کیا۔بعد ازاں،این ڈی آر ایف کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں،جنہوں نے اتوار کی صبح لاش کو چیک ڈیم سے ایک کلو میٹر دورسے باہر نکالا۔ضلعی کلکٹر ایم آر ایم راؤ نے پچھلے دو دن سے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔