Friday, May 10, 2024
Homesliderٹیلر کو جس گیند پر بولڈ کیا وہ کسی بھی فاسٹ بولر...

ٹیلر کو جس گیند پر بولڈ کیا وہ کسی بھی فاسٹ بولر کا خواب ہوتا ہے:سراج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں سے ایک راس ٹیلر کو ایک شاندار گیند کے ذریعہ بولڈ کیا اور اس ڈلیوری کو کسی بھی بولر کے لیے ایک خواب قرار دیا کیونکہ وہ ایک شاندار گیند تھی جس پر ٹیلر بولڈ ہوئے ۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولرمحمد سراج نے نیوزی لینڈ کو اپنی پہلی اننگز میں 62 رنز پر آؤٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا کیونکہ اس نے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنے ابتدائی اسپیل میں لگاتار تین ٹاپ آرڈر وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیلر کو جس گیند پر آوٹ کیا اس ضمن میں میں پوچھے جانے پر سراج نے کہا منصوبہ یہ تھا کہ ہم نے ان سوئنگ ڈلیوری کے لیے فیلڈینگ سجا رکھی تھی اور ہمارا  مقصد پیڈ پر گیند ڈالنے کا تھا تاکہ ٹیلر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا جاسکے  لیکن جس طرح میں اپنی رفتار بنا رہا تھا میں نے سوچا کہ کیوں نہ آؤٹ سوئنگ گیند کروں اور میں نے ایک آوٹ سوئنگ گیند ڈالی اور ٹیلر ان سوئنگ کے حساب سے کھیل گئے اور وہ  بولڈ ہوئے۔جس طرح ٹیلر کو سراج نے آوٹ کیا وہ ایک شاندار منظر تھا جس پر سراج نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ   کسی بھی فاسٹ بولر کے لیے ایسی گیند ڈال کر بیٹر کو آوٹ کرنا خواب ہوتا ہے۔

محمد  سراج جے پور میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےٹی20 کے دوران اپنی انگلی کو زخم  کربیٹھے تھے  اور اس کے بعد سے وہ ایکشن سے باہر تھے۔ سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما کو کانپور میں ابتدائی ٹسٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد محمد سراج کو موقع ملا اور انہوں نے ممبئی ٹسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کی ایک تاریخی کامیابی کی بنیاد رکھی۔محمد سراج نے مزید کہا کہ جب میں نے زخمی ہونے کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کی تو میں نے زیادہ سے زیادہ سوئنگ حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک وکٹ لگاکر بولنگ کی۔ یہ میری توجہ تھی۔ حیدرآباد کے فاسٹ بولر جنہوں نے ٹام لیتھم کو آؤٹ کرنے کے لیے 147 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی باؤنسر گیند ڈالی۔ اس خصوص میں انہوں نے کہا کہ جب مجھے ٹسٹ میچ میں موقع ملتا ہے تو  مجھے مسلسل ایک مقام پر گیند ڈالنا پڑتا ہے  اور یہی چیز مجھے اپنی بولنگ کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔