Friday, May 10, 2024
Homesliderٹیم کی ذلت آمیز شکست کا کوہلی کی سبکدوشی کے فیصلہ سے...

ٹیم کی ذلت آمیز شکست کا کوہلی کی سبکدوشی کے فیصلہ سے تعلق نہیں :کوچ

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کوچ مائیک ہیسن نے واضح طور پر کہا کہ یہاں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں ٹیم کے ابتدائی میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ذلت آمیز شکست کا کپتان ویرات کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کے بیان سے کوئی تعلق نہیں  ہے۔ آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے پہلے مقابلے میں  کے کے آر نے آر سی بی کے خلاف نو وکٹوں کی ایک آرام دہ جیت درج کی اور بنگلور کو بورڈ پر صرف 92 رنز تک محدود رکھا  ۔

 فاتح ٹیم  نے ہدف صرف 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کوہلی  جو 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز سے آر سی بی کے ساتھ ہیں اور 2013 میں ٹیم کے کپتان بنے ، انہوں نے 19 ستمبر کو اعلان کیا کہ وہ آئی پی ایل 2021 سیزن کے اختتام کے بعد ٹیم کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔اس کے بعد ٹیم کو پہلے ہی مقابلے میں ذلت آمیر شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا  کہ اس شکست کا تعلق کوہلی کے بیان سے ہے۔

میرے خیال میں کسی بھی قسم کے بیان کا کسی کھلاڑی کی رات کی کارکردگی پر کوئی اثر پڑا۔ ہم نے حالات کے مطابق خود کو نہیں ڈھالا، ہم نے جلدی میں وکٹیں کھو دیں ۔ ہر وہ چیز جو آپ کر سکتے ہیں ایک بیٹنگ گروپ کے طور پر وہ ہم  نہیں کرپائے ۔ لیکن مجھے اب بھی اس گروپ پر اعتماد ہے کہ ہم اسے تیزی سے بدل دیں گے۔کے ایس بھارت نے آر سی بی کے باقاعدہ کیپر اے بی ڈی ویلیئرز کے مقام  پر  وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دئے ، اس پر ہیسن نے کہا کہ یہ جنوبی افریقی کھلاڑی کو محفوظ کرنے کا  ایک اقدام ہے۔  کے ایس بھارت کے لیے منصفانہ  فیصلہ تھا کیونکہ وہ کیمپ میں شاندار وکٹ کیپنگ کی  ہے ۔ یقینی طور پر وہ ٹیم میں شمولیت کے مستحق ہیں۔