Friday, May 17, 2024
Homesliderٹیکہ کے بعد مراعات کے نام پر سائبر دھوکہ دہی ، عوام...

ٹیکہ کے بعد مراعات کے نام پر سائبر دھوکہ دہی ، عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے ذاتی ڈیٹا چوری کرنے والے جعلسازوں سے لیکر سوشل میڈیا پر اسے معصومیت سے شائع کیے جانے تک نئے انداز کے دھوکہ  دہی کے مقدمات سامنے آرہے ہیں اور سائبر پولیس اور ٹکنالوجی کے ماہرین نے کورونا کے اس بحران میں عوام کو ویکسی نیشن کے نام پر ہونے والی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے  چونکہ  ویکسین کے نام پر جعلسازی اور دھوکہ دہی  کا  کال کرنے والوں میں  ہندوستان اور بیرون ملک مقیم سائبر بدمعاش اوور ٹائم کام کر رہے ہیں۔

ایک  ایسے  وقت  جب اگر کوئی کورونا وائرس سے محفوظ رہتا ہے تو وہ سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوجارہا ہے  کیونکہ سائبر دھوکہ باز  کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران غیر یقینی صورتحال ، انتشار اور بیداری کی کمی کا فائدہ اٹھانے کے لئے نکل پڑے ہیں اور ہر آن کسی نہ کسی کو اپنا نشانہ بنارہے ہیں ۔ ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے ذاتی معلومات   چوری کرنے والے جعلسازوں سے ، ویکسین کی فراہمی  ، جعلی ملازمت الاؤنس رجسٹریشن کے نام پر جعلسازی کال کرنے والے  ، نیو کورونا وائرس ویکسین فنڈکے نام پر انعامات دینے کے وعدے اور دیگر پرکشش  مراعات کے نام پر دھوکہ دہی کررہے ہیں اور اسکے لئے  پیغامات ٹیلیگرام کے ذریعہ ارسال کئے جارہے ہیں

پریس انفارمیشن بیورو (@ پی آئی بی فیکٹ چیک ٹویٹر پر) اورسائبردوست (سائبر سیفٹی اور سائبر سیکیورٹی آگاہی وزارت برائے امور داخلہ) جیسے حقائق چیک کرنے والے سرکاری ادارے گذشتہ چند ہفتوں سے غلط خبروں کی سونامی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ایک اسکام کا انتباہ 912250041117 سے ویکسین مراعات  کالز وصول کرنے والے لوگوں کےلئے  ہے  اور ایک اور واٹس ایپ فارورڈ کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نمبر سے فون کرنے والا 1 پریس کرنے کی ہدایت دیے گا  کہے گا اگر وصول کنندہ کو ٹیکہ لگایا گیا تھا تو وہ اسے ٹیکہ کے عوض مراعات کے تفصیلات کا لالچ دے گا اور کہے گا کہ وہ تفصیلات کےلئے ایک پریس کریں اور جب وہ اگرایسا کرتا ہے تو پھر صارف کا  فون ہیک ہوجائے گا . عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک جعلسازی اور دھوکہ دہی کا  کال ہے۔حکام اور ماہرین نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کے فون کالز کے وقت زیادہ محتاط رہیں ۔