Thursday, May 2, 2024
Homesliderٹی آر ایس کی سی ایم کے چندرشیکھر راؤ کی تصاویر...

ٹی آر ایس کی سی ایم کے چندرشیکھر راؤ کی تصاویر اور ویڈیوز کے غلط استعمال پر سائبر آباد پولیس میں شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس نے سائبر آباد پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ چیف منسٹر  کے چندرشیکھر راؤ کی ویڈیو اور تصاویر کو بگاڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جوکہ سوشل میڈیا پر گردش کرلی ہیں ۔شکایت میں یہ بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ جو افراد اس کارروائی کے اصل ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہو۔

شکایت میں کہا گیا ہے دو ہفتوں سے زیادہ کے بعد کچھ نامعلوم افراد جو اپوزیشن جماعتوں کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں ، سوشل میڈیا پر مسخ شدہ  تصاویر اور جعلی ویڈیوز گردش کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ چیف منسٹر کے سی آر  کو بدنام کرنے کے ارادے سے بنائے گئے ہیں ، شکایت میں مزید کہا گیا ہے  کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں انتخابی فوائد کے لئے کے سی آر کی تصاویر اور ویڈیوزکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹریز بھرت کمار سوما اور ایم سرینواس ریڈی نے شکایت درج کروائی اور تصاویر اور ویڈیوز سائبر آباد پولیس کو پیش کی۔

وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات سے عین قبل بی جے پی کے ذریعہ جھوٹے پروپیگنڈوں سے چوکنا رہیں اور سوشل میڈیا کو جعلی میڈیا میں تبدیل کرنے پر تنقید کی۔

پٹن چیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تعلق سے غلط خبریں  دینے کی کوشش کی جارہی  ہیں  کہ ٹی آر ایس کے کچھ رہنما بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دوباک انتخابات سے قبل بھی ایسی کوششیں کی تھیں۔