Sunday, May 5, 2024
Homesliderٹی آر ایس کے 12 ایم ایل اے بی جے پی میں...

ٹی آر ایس کے 12 ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے تیار: بنڈی سنجے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے 12 ایم ایل اے زعفرانی پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ تلنگانہ میں جلد ہی ضمنی انتخابات کا سلسلہ ہوگا۔انہوں نے بھونگیر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ منگوڈے کی طرح کئی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔وہ کانگریس پارٹی سے کوماتیریڈی راجگوپال ریڈی کے حالیہ استعفیٰ کا حوالہ دے رہے تھے۔ ایم ایل اے نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔

راجگوپال ریڈی نے پہلے ہی یہ اشارہ دے دیا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے اور دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔بنڈی سنجے نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس کے کچھ ارکان اسمبلی حکمراں پارٹی سے استعفیٰ دینے کی تیاری کررہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت میں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں حکومت مخالف جذبات ہیں اور کچھ ٹی آر ایس ایم ایل اے پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔

ریاستی بی جے پی کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے آگے آرہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہوگیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے خاندان کی مخالفت کی بنیاد موجود ہے۔سنجے جو کہ رکن اسمبلی بھی ہیں، نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس کے اراکین اسمبلی کے پاس اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کے دباؤ کی وجہ سے استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ جب بھی انتخابات ہوں گے، ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سروے بتاتے ہیں کہ بی جے پی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں آج انتخابات ہوتے ہیں تو بی جے پی 47 اور 53 فیصد کے درمیان ووٹ شیئر کے ساتھ 62 سیٹیں جیت لے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی عوامی مخالفت بی جے پی کے متوقع ووٹ شیئر کو مزید مستحکم کرے گی۔سنجے نے نشاندہی کی کہ بی جے پی نے اب تک چار میں سے دو ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگوڈے سیٹ کے ضمنی انتخابات ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

بی جے پی جس نے 2018 میں 119 رکنی اسمبلی میں صرف ایک نشست حاصل کی تھی، 2020 میں ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس سے دوباک  اسمبلی سیٹ چھین لی۔ یہ سیٹ حکمران جماعت کے ایک موجودہ رکن اسمبلی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔