Saturday, May 18, 2024
Homesliderٹی آر ایس یا بی جے پی؟ رمنا جلد ہی حتمی فیصلہ...

ٹی آر ایس یا بی جے پی؟ رمنا جلد ہی حتمی فیصلہ کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس کے سابق وزیر ای راجندر کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اب تلنگانہ میں ایک اور سیاسی تبدیلی پر سب کی نظریں مرکوز ہیں اور وہ تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا ہیں جن کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی ٹی آر ایس میں شامل ہوں گے لیکن انہوں نے ٹی آر ایس یا بی جے پی میں ابھی کسی کو ہاں نہ کہنے کا اعادہ کیا اور وہ کس جماعت کا انتخاب کرتے ہیں یہ فیصلہ ہنوز باقی ہے ۔

تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا جن کی جلد ہی پارٹی چھوڑتے ہوئے حکمران جماعت میں شمولیت کی اطلاعات ہیں لیکن انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس خصوص میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ پارٹی کارکنوں سے رائے اور مشورہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے ۔رمنا نے جگتیال ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سیاست میں توقع کے مطابق تبدیلیاں آرہی ہیں۔پارٹیاں وقتا فوقتا صورتحال کاجائزہ لے رہی ہیں۔اس کے پیش نظر برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کے علاوہ بی جے پی نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔

کمزور طبقات کے بیٹے کی طرح انہوں نے ابتدا سے ہی تلگودیشم کی ترقی کے لئے مساعی کی ہے ۔این ٹی راما راو اور چندرابابو نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔تلگودیشم نے ان کو وزیر اور ایم پی کے عہدے دیئے ۔انہوں نے کبھی عہدوں کی خواہش نہیں کی بلکہ عوام کے لئے کام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی تبدیلی کے تعلق سے ٹی آرایس سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔سوشل میڈیا میں ان کے تعلق سے آنے والی اطلاعات کو غلط قراردیا اور کہاکہ ہر کسی کے خیالات معلوم کرنے کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی آرایس سے ان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔