Sunday, May 5, 2024
Homeتلنگانہ”ٹی ایس ایم ایف سی“کی اسکیم کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی...

”ٹی ایس ایم ایف سی“کی اسکیم کے لئے درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے چہار شنبہ کے روز تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیتی کارپوریشن (ٹی ایس ایم ایف سی) کے ”ڈرائیور امپاورمنٹ پروگرام“کے تحت درخواستوں کو جمع کر وانے کے لئے آخریتاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کی اقلیتی محکمہ کے چئیرمین شیخ عبد اللہ سہیل کی سربراہی میں،ٹی پی سی سی کے ترجمان سیدنظام الدین،حیدرآباد کانگریس اقلیتی محکمہ کے چئیرمین سمیر ولی اللہ اور دیگر پر مشتمل وفد نے حج ہاؤز میں ٹی ایس ایم ایف سی کے چئیرمین سید اکبر حسین سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی۔

 ٹی ایس ایم ایف سی نے ’ڈرائیور امپاورمنٹ پروگرام‘ کے تحت ماروتی سوفٹ ڈی زائر ٹور۔ ایس گاڑی کی مالی اعانت کے لئے اہل اقلیتی ڈرائیوروں سے درخواستیں طلب کیں تھیں اور درخواستیں جمع کر وانے کی آخری تاریخ 15نومبر طئے کی گئی ہے۔تاہم،عبد اللہ سہیل نے کہا کہ سینکڑوں درخواست دہندگان گذشتہ ہفتے بہت سے تعطیلات اور محکمہ محصولات کی جانب سے فلیش ہڑتال کی وجہ سے ایم آر او دفاتر سے انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر طضروری دستاویزات بنوانے سے قاصر تھے۔

لہذا عبد اللہ سہیل نے ٹی ایس ایم ایف سی کے چئیرمین سے درخواست کی کہ وہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کریں،تاکہ مستحق بے روزگار نوجوانوں کو اسکیم کے لئے درخواست دینے کے اہل بنایا جا سکے۔جس پر اکبر حسین نے اس مطالبہ پر غور کرنے کا تیقن دیا۔