Sunday, May 5, 2024
Homesliderٹی 10 کے ذریعہ اولمپک میں کرکٹ شامل ہوسکتی ہے :...

ٹی 10 کے ذریعہ اولمپک میں کرکٹ شامل ہوسکتی ہے : سنگاکارا

- Advertisement -
- Advertisement -

ابوظہبی : سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے صدر کمارا سنگاکارا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹی 10 کے ذریعہ اولمپک میں کرکٹ کی شمولیت مملک ہے۔ یہاں رواں ماہ منعقد شدنی ٹی 10 لیگ کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے لیے ٹی 10 بہتر فارمیٹ ہوگا۔ اولمپکس میں ٹی 20 کی شمولیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ ٹی 20 یا ٹی 10 ہی کے ذریعہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے قبل اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے ابھی ایک طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔

تمام کرکٹ ممالک کے کرکٹ بورڈس اور آئی سی سی کو اس ضمن میں کام کرنا ہے۔ کیوں کہ ہمیں اولمپکس کی شرائط اور وقت کی پابندی کے متعلق کسی ایک فارمیٹ کو متعارف کرنا ہے۔ کئی برسوں سے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ٹی 10اولمپکس میں شامل ہونے کی مضبوط دعویداری پیش کرسکتا ہے۔ گزشتہ اکٹوبر آئی سی سی نے اپنے اراکین سے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے تجارتی فوائد کے بارے میں پوچھا تھا۔ انگلش کپتان ایان مورگن اور کرس گیل جو کہ اس وقت ٹی 10 لیگ میں ابو ظہبی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں ان دنوں نے اولمپکس میں کک کی شمولیت کے لیے ٹی 10 فارمیٹ کو حقیقی دعویدار قرار دیا ہے۔

 ٹی10 لیگ کے چوتھے سیزن کا ابوظہبی میں 28 جنوری تا 6 فروری انعقاد عمل میں آرہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ سنگاکارا ٹی 10 کرکٹ کو عالمی شہرت دلانے میں اپنا کردار اور اہم کردیں گے۔ اس وقت امریکہ میں بھی ٹی 20 لیگت کی تیاریاں زور وشور پر ہیں۔ عالمی سطح پر ٹی 10 لیگ کی مقبولیت کے ساتھ اس کی المپکس میں شمولیت کے امکانات کی امید کی جارہی ہے۔