Saturday, May 11, 2024
Homesliderٹی20 ورلڈکپ پر توجہ  ، ڈوپلیسی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

ٹی20 ورلڈکپ پر توجہ  ، ڈوپلیسی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش

- Advertisement -
- Advertisement -

جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین  فاف ڈو پلیسی  نے چہارشنبہ  کو اعلان کیا کہ وہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا جہاں انہوں نے اپنے فیصلے پر ایک بیان بھی شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا دل صاف ہے اور ایک نئے باب میں قدم رکھنے کا وقت صحیح ہے۔ اگلے دو سالوں میں دو ٹی 20 ورلڈ کپ ہونے ہیں لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں اور ٹی 20 پر توجہ مرکوز کرلوں ۔

ڈوپلیسی نے کہا کہ وہ اپنی توجہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ کی طرف موڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعزاز ہے کہ کھیل کے تمام فارمیٹوں میں اپنے ملک کے لئے کھیلنا ، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوں۔

اگر کسی نے مجھے 15 سال پہلے بتایا ہوتا  کہ میں جنوبی افریقہ کے لئے 69 ٹسٹ میچ کھیلوں گا اور ٹیم کی قیادت کروں گا ، تو میں ان پر یقین نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹسٹ کیریئر کے لئے انتہائی احسان مندانہ مقام پر کھڑا ہوں ۔ مجھے آج  اس مقام  پر کھڑے ہونے پر فخر ہے۔ س ڈوپلیسی جو اب 36 سالہ ہیں  انہوں  نے جنوبی افریقہ کے 2012۔13 کے دورے پر ایڈیلیڈ میں ٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا  اور یادگار ڈرا میں ناٹ آؤٹ 78 اور 110 رنز کے لئے انھیں پلیئر آف میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ  میں دس سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں بنائیں جو 40.02 کی اوسط سے 4163 رنز کے ساتھ اختتام پزیر ہوئے۔

وہ  2016 میں اے بی ڈویلیئرز کے جانشین ہونے والے ٹسٹ کپتان ہیں ش اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد فروری 2020 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل 36 ٹسٹ مقابلوں  میں جنوبی افریقہ کی قیادت کی  جس  میں جنوبی افریقہ کو 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈوپلیسی نے ٹسٹ کرکٹ  کی عمدہ ریکارڈ کے ساتھ قیادت ختم کی ہے ۔ ان کی قیادت میں ٹیم کو 18 فتوحات اور 15 شکستیں  برداشت کرنی پڑی ۔جنوبی افریقہ نے ڈوپلیسی  کی قیادت میں پہلے 27 ٹسٹ میچوں میں 17 میں کامیابی حاصل کی ۔