Friday, May 17, 2024
Homesliderٹی20 ورلڈ کپ ، ہند۔پاک مقابلے کی ٹکٹیں  چند گھنٹوں میں ہی...

ٹی20 ورلڈ کپ ، ہند۔پاک مقابلے کی ٹکٹیں  چند گھنٹوں میں ہی فروخت

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آئی سی سی نے جاری کر دیا ہے اور بھارت پاکستان مقابلہ  اس سال 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سوپر 12 مراحل میں ہوگا ۔ فریقین کے درمیان سابق ملاقات  ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ہوئی تھی جہاں پاکستان  نے پہلی بار ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ  مقابلے میں فتح حاصل کی تھی۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کے شاندار شو نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے آسانی سے فتح دلائی۔

ہندوستان ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے سوپر 12 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دو شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد ناک آؤٹ ہوگیا تھا ۔ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست مہم  کا خاتمہ کیا۔ روہت شرما جنہوں نے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ میں نائب کپتان کے طور پر کھیلا تھا وہ آئندہ ایڈیشن کے لیے ہندوستانی ٹیم کے قائد ہوں گے کیونکہ گزشتہ سال ویراٹ کوہلی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اوپنر ہند۔پاک میچ کے دباؤ کو کس طرح سنبھالتے ہیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان پر ہندوستان کی برتری برقرار ہے۔خاص طور پر ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان کے خلاف گزشتہ برسوں میں ہندوستان کو شاندار برتری حاصل رہی ہے اور وہ ان برسوں کے دوران متاثر کن اعداد وشمار کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم یہ ہندوستان کے لیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان اس وقت بالکل مختلف ہے جس کی لائن اپ میں کئی میچ ونر ہیں۔ ملک میں پی ایس ایل کے ابھرنے کے ساتھ ہی ٹیم یقینی طور پر چھلانگ لگا کر ترقی کر چکی ہے۔

دریں اثنا، ٹکٹس پیر سےویب سائٹ  پر تمام 45 میچوں کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں، جن میں فائنل بھی شامل ہے، جو کہ 13 نومبر کوایم سی جی  میں کھیلا جائے گا۔ہر مقام پر منتخب میچوں میں ٹکٹیں  5 ڈالرس سے شروع  ہیں جبکہ 20 ڈالر سے بالغ افراد کی ٹکٹ دستیاب ہیں۔

ہند۔پاک مقابلے کی شدت بہت زیادہ ہے کیونکہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مسائل کی وجہ سے تقریباً پچھلی دہائی سے ایک دوسرے سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔ اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ یہ کھیل کے لیے ایک کھچا کھچ بھرا اسٹیڈیم ہوگا جس میں اسٹینڈز میں دونوں ممالک کے لیے گرجدار حمایت حاصل ہوگی۔