Friday, May 17, 2024
Homesliderپائلٹ کے بغیر طیارہ ، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ

پائلٹ کے بغیر طیارہ ، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان اور امریکہ نے ڈیفنس ٹکنالوجی اینڈ ٹریڈ انیشیٹو (ڈی ٹی ٹی آئی) کے تحت پہلے پروجیکٹ پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں ممالک نے بغیر پائلٹ طیارہ تیارکرنے پر اتفاق کیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان ورچول ڈی ٹی ٹی آئی کے 11ویں اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کی سمت میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔

اجلاس کی صدارت ہندوستان کی طرف سے ڈیفنس سکریٹری (پروڈکشن) راجکمار اور امریکی طرف سے محکمہ دفاع کے سینئر عہدیدارگریگوری کوزنر نے کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دفاعی ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مذاکراتی عمل کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے ارادے کا بھی اعادہ کیا تاکہ ٹھوس پیش رفت حاصل کی جا سکے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ ڈی ٹی ٹی آئی گروپ کے اجلاس عام طور پر سال میں دو مرتبہ دونوں ممالک میں باری باری ہوتے ہیں۔ کووڈ وبا کی وجہ سے یہ اجلاس گزشتہ دو مرتبہ سے ورچول طریقہ کار کے ذریعے سے منعقد کئے جارہے ہیں ۔

اس گروپ کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات پر توجہ مرکوزکرنا اور دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار اورمشترکہ ترقی کے امکانات کو بڑھانا ہے ۔ ڈی ٹی ٹی آئی کے تحت زمین، پانی، ہوائی اور طیارہ بردار بحری جہازکی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے والے چار مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے پر مبنی منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔ ان گروپس نے ڈی ٹی ٹی آئی کے اجلاس میں اپنی سرگرمیوں اور پراجیکٹس وغیرہ سے متعلق تعاون کے بارے میں اطلاعات فراہم کریں۔