Sunday, May 19, 2024
Homesliderپارتھیو پٹیل تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

پارتھیو پٹیل تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی وکٹ پارتھیو پٹیل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے سبکدوشی کا آج اعلان کیا۔ پارتھیو پٹیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ پارتھیو نے ہندوستان کی جانب سے 25 ٹسٹ، 38 ونڈے اور دو ٹوئنٹی20 میچ کھیلے ہیں۔

پارتھیو نے لکھاآج میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے سبکدوشی کا اعلان کررہا ہوں اور اسی کے ساتھ میرا 18 سال کا طویل کیریر ختم ہورہا ہے ۔ میں کئی لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بی سی سی آئی نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور17 سال کے نوجوان کھلاڑی کو ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیلنے کا موقع ملا ۔ہندوستان کی جانب سے سب سے کم عمر میں بطور وکٹ کیپر ٹسٹ میں کرئیر کا آغاز کرنے والے پارتھیو نے اپنی بیان میں بی سی سی آئی کے موجودہ صدر سوروگنگولی کا شکریہ ادا کیا۔

پٹیل نے گنگولی کی کپتانی میں کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ 35 سالہ کھلاڑی نے لکھا میں خاص طور پر دادا کا شکرگزار ہوں ۔ وہ میرے پہلے کپتان تھے ۔ انہوں نے مجھ پرکافی اعتمادکیا ۔ ان کے ساتھ کھیلنا میرے لئے خوش قسمتی کی بات تھی۔ یاد رہے کہ پارتھیو نے آخری مرتبہ ہندوستان کے لئے 2018 میںکھیلا تھا۔

پارتھیو نے 17 سال 152 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف 2002 میں نوٹنگھم میں ٹسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور وہ ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے نوجوان وکٹ کیپر بن گئے تھے ۔ ہندوستان میں مہندر سنگھ دھونی کے عروج کے بعد وہ دوسرے وکٹ کیپر کے کردار میں شامل ہوئے تھے ۔

ان کا آخری ٹسٹ جنوری 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں تھا جو ہندوستان نے جیتا تھا ۔ ایک سال بعد وہ ہندوستان کی آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف 2-1 سے جیت حاصل کرنے والی ٹسٹ ٹیم کا حصہ تھے لیکن اس سیریز میں انہوں نے ایک میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔انہوں نے ٹسٹ میں 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 934 رنز بنائے ۔ اس دوران ان کا اوسط 31.13 رہا۔ انہوں نے وکٹ کے پیچھے 62 کیچ لئے اور 10 اسٹمپنگ بھی کی۔ پارتھیو نے ونڈے کیریئر میں 23.74 کی اوسط اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 736 رنز بنائے ۔

اس دوران انھوں نے 30 کیچ لئے اور 9 اسٹمپنگ کی۔پارتھیو نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 194 فرسٹ کلاس میچوں میں 27 سنچریوں کی مدد سے 11240 رنز بنائے ۔ ان کی کپتانی میں گجرات نے سال 2016-17 میں رانجی خطاب جیتا تھا اور ساتھ ہی وجے ہزارے ٹرافی بھی جیتی تھی۔ پارتھیو آئی پی ایل میں چھ ٹیموں کی طرف سے کھیلے اور 139 میچوں میں 13 نصف سنچری اسکور کی۔