Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگپانچ سال میں کیجریوال کی جائیداد میں ایک کروڑ تیس لاکھ کا...

پانچ سال میں کیجریوال کی جائیداد میں ایک کروڑ تیس لاکھ کا اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹراروند کیجریوال کی جائیداد میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ روپیے کا اضافہ ہوا ہے ۔ کیجریوال نئی دہلی اسمبلی حلقے سے تیسری مرتبہ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران ان کی جملہ جائیداد میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپیے تو نقد میں سات لاکھ 69 ہزار736 روپیے کا اضافہ ہوا ہے ۔

گذشتہ پانچ سال کے دوران جیت کے تئیں پُر اعتماد کیجریوال نے اس مرتبہ اچھے بیتے پانچ سال، لگے رہو کیجریوال کے نعرے کے ساتھعآپ پھر انتخابی میدان میں ہے ۔ دہلی اسمبلی کا الیکشن آٹھ فروری کو ہونا ہے ۔ گذشتہ مرتبہ عآپ نے70 میں67 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

جام نگر ہاوس میں داخل پرچہ نامزدگی میں کیجریوال کی طرف سے جائیدادکے سلسلے میں جو حلف نامہ دیا گیا ہے ۔ اس میں جملہ3.4 کروڑ روپیے کی جائیداد کا ذکر کیا ہے جو 2015 کے مقابلے 1.3 کروڑ روپیے زیادہ ہے ۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت کیجریوال نے حلف نامے میں اپنی جائیداد 2.1 کروڑ روپیے بتائی تھی۔

اس بار2020 کے حلف نامے میں کیجریوال نے نقد نو لاکھ 95 ہزار 741 روپیے بتائے ہیں جو گذشتہ مرتبہ دو لاکھ 26 ہزار پانچ روپیے ہی تھا۔ غیر منقولہ جائیداد کی قیمت بھی 2015 کے مقابلے92 لاکھ روپیے سے بڑھ ایک کروڑ77 لاکھ روپیے ہوگیا۔ ان کی غیر منقولہ جائیداد کی قیمت میں گذشتہ پانچ سال کے دوران 85 لاکھ روپیے کے اضافے کے ساتھ ایک کروڑ روپیے 77 لاکھ روپیے ہو گئی۔ ان کی غیر منقولہ جائیداد کی قیمت میں گذشتہ پانچ سال کے دوران 85 لاکھ روپیے کا اضافہ ہوا ہے ۔

حلف نامے کے مطابق کیجریوال نے1998 میں غازی آباد کے اندراپورم میں ساڑھے تین لاکھ روپیے کی قیمت کا ایک فلیٹ خریدا تھا جس کی بازار میں قیمت فی الحال 1.4 کروڑ روپیے ہوگئی ہے ۔2015 میں اس کی قیمت55 لاکھ روپیے تھی۔ چیف منسٹر کی جائیداد کی قیمت 37 لاکھ روپیے حسب سابق رہی۔

 کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال جو انڈین ریوینو سروس (آئی آر ایس) کی سابق افسر ہیں، ان کی منقولہ جائیداد2015 کے 15.28 لاکھ روپیے بڑھ کر57.01 لاکھ روپیے ہوگئی ہے ۔انہوں نے 2010 میں ہریانہ کے گروگرام میں61 لاکھ روپیے کی غیر منقولہ جائیداد خریدی تھی جس کی قیمت 2015 میں ایک کروڑ روپے ہو گئی تھی اور وہ 2020 میں بھی اتنی ہی ہے ۔ ان کے پاس2015 میں 300 گرام سونا تھا جو2020 میں بڑھ کر320 گرام ہوگیا۔گذشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت ان پر دس معاملے درج تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 13 ہوگئی ہے ۔