Sunday, May 12, 2024
Homesliderپانڈیا ٹسٹ ٹیم میں شامل نہیں ہوسکتے :کوہلی

پانڈیا ٹسٹ ٹیم میں شامل نہیں ہوسکتے :کوہلی

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ محدود اوورس کی  سیریز میں ہاردک  پانڈیا کی شاندار  بیٹنگ نے انہیں فنشیر کا ایک اضافی لقب  دیا ہے لیکن ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی واضح کردیا ہے کہ  آل راؤنڈر کو ٹسٹ کرکٹ پر غور کرنے کے لئے باقاعدگی سے بولنگ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ پانڈیا نے پہلے اور تیسرے ونڈے میچوں میں بالترتیب 90 اور 92 رنز بنائے ہیں اور دوسرے ٹوئنٹی 20 میں 22 گیندوں پر ناقابل شکست 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی ، جس نے ہندوستان کو ٹی 20 سیریز پرکامیابی کی مہر لگانے میں مدد فراہم کی تھی ، انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ملا ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ آئندہ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پانڈیا کو صرف بیٹسمین کے طور پر برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں تو  کوہلی نے نفی میں جواب دیا۔

ہاردک بولنگ نہیں کرسکتے ہیں  اور ہم جانتے ہیں کہ وہ بولنگ نہیں کر پائیں گے محدود اوورس کی سیریز مختلف تھی اور اب ٹسٹ کرکٹ ایک مختلف چیلنج ہے اور ہمیں بولنگ کی ضرورت ہے ۔ کوہلی نے کہا ہے کہ ہم نے اس کے بارے میں بات کی ہے۔ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو بیرون ملک جیسے جنوبی افریقہ ،انگلینڈ  اور آسٹریلیا میں ہمارے لئے بہت زیادہ توازن پیدا کرتا ہے۔ ان کی بولنگ سے ہمیں ٹیم کا توازن برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے ۔

 کوہلی کا خیال ہے کہ پانڈیا اس زمرے میں شامل ہورہے ہیں جہاں وہ کھیل کے تمام فارمیٹس میں مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقینی طور پر اس زمرے میں ہیں جہاں وہ تینوں شعبوں میں ہندوستان کے لئے بہتر مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ان کا ایکس فیکٹر رہا ہے۔ وائٹ بال کرکٹ میں  ہمیں ایک ایسا کھلاڑی ملا جومقابلے کو ٹیم کے حق میں  کرسکتا ہے  ۔