Sunday, May 5, 2024
Homesliderپرانا شہر کی پسماندگی کے لئے ایم آئی ایم ذمہ دار: عبداللہ...

پرانا شہر کی پسماندگی کے لئے ایم آئی ایم ذمہ دار: عبداللہ سہیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔  تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے محکمہ اقلیتیوں کے چیئرمین عبداللہ سہیل نے الزام لگایا کہ ایم آئی ایم حیدرآباد کے پرانے شہر کی پسماندگی  کی اصل ذمہ دار ہے کیونکہ اس نے کسی بھی ترقیاتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی ہے۔

کانگریس کے امیدوار احمد اسلم شریف  جو صرف 22 سال کے ہیں  انہوں نے پرانا پل ڈویژن میں انتخابی مہم میں حصہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عبد اللہ سہیل نے کہا کہ ایم آئی ایم رہنماؤں نے حقیقی  مسائل اور ترقیاتی پراجکٹس کو نظر انداز کرتے ہوئے لوگوں کو فرقہ وارانہ اور غیر متعلقہ معاملات پر ذہنی طور پر مصروف رکھا۔  حالانکہ مسائل اور ترقی جو ان کی روز مرہ کی زندگیوں سے متعلق ہے اس پر اصل توجہ ہونی تھی لیکن ایم آئی ایم عوام کو ذہنی طور پر ایسے معاملات میں مصروف رکھتی ہے جس سے ا س کا سیاسی فائدہ ہو۔ انہوں نے  مزید کہا کہ جب کہ گذشتہ چند دہوں میں پورا حیدرآباد ایک ترقی یافتہ خطے میں تبدیل ہو گیا ، خاص طور پر کانگریس حکومتوں کے تحت ، ایم آئی ایم رہنماؤں نےپرانے  شہر میں کسی بھی طرح کی ترقی یا بڑے منصوبوں کی اجازت نہیں دی۔

 عبداللہ سہیل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایم آئی ایم براہ راست بی جے پی کو پورے ملک میں اپنامرکز مضبوط بنانے میں مدد فراہم کررہی ہے۔ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی اپنی پارٹی کی بنیاد کو بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں لیکن وہ بی جے پی کو مذہب کی بنیاد پر رائے دہندگان کو پولرائز کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ وہ بہار ، اترپردیش ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں انتخابات لڑنے کے خواہشمند ہیں لیکن وہ پرانے شہر حیدرآباد اور نئے شہر کے کچھ مسلم اکثریتی علاقوں سے باہر نکلنے کے قابل نہیں۔ ایم آئی ایم 150 ڈویژنوں میں سے صرف 51 پر ہی کیوں انتخاب لڑ رہی ہے۔ اگر اسدالدین اویسی رائے دہندگان کو راضی کرنے کے لئے بہار اور مغربی بنگال جاسکتے ہیں تو ، پھر تلنگانہ میں یہ کوشش کیوں نہیں کی جارہی ہے؟ اس سوال کا جواب وہ شاید عوام کے سامنے دے نہیں سکتے ۔