Wednesday, May 22, 2024
Homesliderپربھاس اور سیف علی خان کی فلم آدی پرش کی شوٹنگ کے...

پربھاس اور سیف علی خان کی فلم آدی پرش کی شوٹنگ کے دوران آگ لگی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔بالی ووڈ فلموں کے شوقین افراد کو کورونا بحران کے بعد اپنے پسندیدہ اداکاروں کی بڑی بجٹ کی فلموں کا بے صبری سے انتظار ہے جس کےلئے کئی ایک بڑی فلموں کی شوٹنگ بھی زور وشور سے جاری ہے اور ایسی ہی ایک بڑی فلم آدی پرش ہے جس میں سیف علی خان اور باہو بلی کے ہیرو پربھاس مرکزی کردار ادار کررہے ہیں جس کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آگ لگی ۔

تفصیلات کے بمو جب گزشتہ روز شام 4 بجکر 10 منٹ کے قریب ممبئی میں آدی پرش کے سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ممبئی میں گورگاؤں کے علاقے میں انوربٹ مال کے پیچھے ریٹرو گراؤنڈز میں فلم کے سیٹ پر اس موقع پر  لگ بھگ پچاس سے ساٹھ افراد موجود تھے۔ فلم کے یونٹ  کے قریبی ذرائع نے کہا کہ آگ لگنے کے وقت پربھاس اور سیف علی خان سیٹ پر موجود نہیں تھے۔ فلم کے ہدایتکار اوم راؤت اور مراٹھی اداکار سوریہ سیٹ پر موجود تھے اور شوٹنگ ایک کروما اسکرین کے ساتھ ہو رہی تھی۔ کچھ فی ایف ایکس مناظر بھی شوٹ کیے جارہے تھے۔ آتشزدگی کے وقت سیٹ پر موجود کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس موقع پر سیٹ پر موجود کاسٹ اور عملہ محفوظ رہا۔ آج  صبح اوم راؤٹ کا آدی پورش کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے ۔ پربھاس نے انسٹاگرام پر فلم کے پوسٹر کا اشتراک کرنے کے  کے ساتھ لفظ ارمبھ (آغاز) لکھا تھا۔ ممبئی فائر بریگیڈ کے مطابق آٹھ فائر انجن ، پانچ جمبو ٹینکر ، ایک واٹر ٹینکر اور ایک جے سی بی کو موقع پر پہنچایا گیا جس نے آگ پر قابو پایا۔