Friday, May 10, 2024
Homesliderپرتھوی شا کی ایک اور سنچری ، ممبئی فائنل میں داخل

پرتھوی شا کی ایک اور سنچری ، ممبئی فائنل میں داخل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ وجئے ہزارے ٹرافی ونڈے ٹورنمنٹ کے دوشاندار بیٹسمینوں کے درمیان جو دوڑ چل رہی تھی اس میں ممبئی کے کپتان پرتھوی شا نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کرناٹک کے خلاف کامیابی سے ہمکنار کیا تو دوسری جانب انکے حریف دیودت پڈیکل نے بھی نصف سنچری اسکو رکی لیکن وہ اپنی ٹیم کامیابی کےلئے مطلوبہ نشانہ عبور کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

جمعرات کو یہاں وجئے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں ممبئی کے ان فارم کپتان پرتھوی شا نے 122 گیندوں میں 165 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو کرناٹک کے خلاف 72 رنز سے کامیابی دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ اس کامیابی کے بعد  ممبئی اتوار کو فیروز شاہ کوٹلہ میدان  میں فائنل میں اتر پردیش سے مقابلہ کرے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں یوپی نے گجرات کو پانچ وکٹوں سے شکست

دے دی۔ شا کی سنچری کے بعد ممبئی کے بولروں  کی بہتر بولنگ کی  وجہ سے اس نے حریف ٹیم  کو 250 رنز پر ڈھیر کیا ۔ ایئرفورس گراؤنڈ میں پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے  322 رنز بنائے تھے  جس کے بعد فاتح ٹیم کے  کے بولروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ شا کا ہر طرح کا شو تھا جب اس نے کرناٹک کے ایک تجربہ کار بولنگ شعبہ  کا مقابلہ کیا  اور اس نے اس ٹورنمنٹ کی چوتھی سنچری اپنے نام کی ہے ۔ شا نے 17 چوکے اور سات چکھے لگائے ۔ شا نے اس سے قبل تین سنچریاں  اسکور کی ہیں  جس میں دہلی کے خلاف 105 رنز ، پڈوچیری کے خلاف 227 ناٹ آؤٹ اور سوراشٹرا کے خلاف 185 ناٹ آؤٹ شامل ہیں ۔ انہوں نے ٹورنمنٹ میں اب تک 754 رنز بنائے ہیں – یہ قومی ونڈے چمپئن شپ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ اسکور  ہے۔