Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںپروکبڈی2019 ، کھلاڑیوں کی منتقلی کا عمل شروع

پروکبڈی2019 ، کھلاڑیوں کی منتقلی کا عمل شروع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہندوستان میں گذشتہ چند برسوں سے مقبولیت حاصل کرچکے کھیل کبڈی کا ساتواں سیزن 19 جولائی کو شروع ہورہا ہے لیکن اس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے ٹیموں نے اپنے چند کھلاڑیوں کو رواں سیزن بھی اپنے فرنچائز میں ہی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ”ایلائیٹ پلیر ریٹینشنس“ کے تحت اس مرتبہ 29 کھلاڑیوں کو ٹیموں نے اپنے ساتھ برقرار رکھا ہے جبکہ گذشتہ سیزن صرف 21 کھلاڑیوں پر مختلف ٹیموں نے اعتماد ظاہر کیا تھا۔ باقی کھلاڑیوں کو آزاد کردیا گیا ہے تاکہ وہ 8 اور 9 اپریل کو کھلاڑیوں کی ہونے والی نیلامی میں ٹورنمنٹ کیلئے دستیاب رہیں۔

علاوہ ازیں اس مرتبہ ٹیموں نے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے چار کی بجائے 6 کردیا ہے۔ اس مرتبہ ٹیموں نے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کے اشتراک کو اہمیت دی ہے۔ ٹامل تھلائی واس نے پدما شری اجے ٹھاکر کو متواتر دوسرے سال بھی ٹیم میں برقرار رکھا ہے جن کے ساتھ منجیت چلر بھی ٹیم میں باقی ہیں۔ بنگلورو بولس نے روہت کمار کو جبکہ یو ممبا نے فاضل اٹارچلی، پٹنہ نے پردیپ نرول، جئے پور نے دیپک ھودا، دبانگ دہلی نے جوگیندر نروال اور بنگال نے منیندر سنگھ کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔