Sunday, May 5, 2024
Homeاسپورٹسپرینکا کی سگریٹ نوشی، اداکارہ کے دوغلہ پن پر شائقین کی تنقید

پرینکا کی سگریٹ نوشی، اداکارہ کے دوغلہ پن پر شائقین کی تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

مبئی۔ نامور بالی اور ہالی ووڈ اداکارہ پرنیکا چوپڑا ان دنوں پھر ایک مرتبہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن اس مرتبہ انہیں منفی شہرت مل رہی ہے جبکہ ان کی بہن پرینیتی چوپڑا نے اپنی بہن اوراداکارہ پرینکا چوپڑا کی سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اورہالی ووڈکی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کی حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب کہ ان کے برابر میں موجود ان کے شوہر نک جونز اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا بھی سگارکا مزہ لے رہی ہیں۔ پرینکا کی یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی ہے۔ تصویر میں پرینکا سگریٹ پی کر اپنی سالگرہ کا جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ پرینکا چوپڑا نہ صرف دمہ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں بلکہ خود دمے کی مریض بھی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نےعوام کو دمہ کے حوالے سے آگاہی دینے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا۔ لہذا سوشل میڈیا صارفین نے پرینکا چوپڑا کو سگریٹ پینے پر ان کے دہرے معیارکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوغلہ قرار دیا ہے۔ حال ہی میں جب پرینکا کی بہن پرینیتی چوپڑا سے ایک تقریب کے دوران اس بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے یہ کہہ کر اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہی بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں تاہم یہ بیماری انہیں کامیاب زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتی۔

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 5 برس کی تھیں جب انہیں پتہ چلا کہ وہ دمہ جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں دمہ کے مرض کا شکار ہوں لیکن اس میں چھپانے کی کیا بات ہے؟پرینکا نے لکھا تھا کہ میں یہ بات جانتی ہوں کہ میں اپنی بیماری پر قابو پاسکتی ہوں اس سے پہلے کہ میری بیماری مجھے کنٹرول کرلے، اس کے ساتھ ہی پرینکا نے پرامید لہجے میں لکھا کہ دمہ کی بیماری مجھے زندگی کا مقصد حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی اورنہ ہی ایک خوبصورت زندگی گزارنے سے روک سکتی ہے۔ اپنے پیغام کے ساتھ پرینکا نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شائع کی تھا جس میں وہ دمہ کی مریضہ ہونے کے باوجود زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہوئے اور اپنی بیماری کو شکست دیتی ہوئی نظر آئی ۔ واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا حال ہی میں دمہ کے مریضوں کے لیے چلائی جانے والی مہمبریتھ فری سے منسلک ہوئی اور انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق عوام کو مطلع کیا۔