Saturday, May 4, 2024
Homesliderپشپا 2 میں بالی ووڈ اسٹار کی آمد متوقع ، شوٹنگ کا...

پشپا 2 میں بالی ووڈ اسٹار کی آمد متوقع ، شوٹنگ کا جلد آغاز کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ الو ارجن اور رشمیکا مندنا کی  فلم پشپا: دی رائز نے حیران کن کامیابی حاصل کی اور  یہ فلم پورے ملک میں بلاک بسٹرثابت  ہوئی اس فلم نے  بالی ووڈ میں ایک شروعات کی جس کی وجہ سے جنوبی ہند کی فلمو ں نے ہندی پڑی میں اپنی نئی شناخت بنانے کے علاوہ بالی ووڈ فلموں کےلئے سخت چیلنج  دی ہے ۔ بلاک بسٹر فلم  کا سیکوئل پشپا: دی رول یا پشپا 2 کی تیاریوں کی خبریں آنے لگی ہیں جس کے بعد فلم کے متعلق عوام میں تجس اپنے عروج پر پہنچ رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ فلم کا دوسرا حصہ پہلے حصہ سے زیادہ دلچسپ اور شاندار ہوگایہ اور بھی بڑ ی فلم  ہونا طے ہے۔

 دو حصوں پر مشتمل فلم پشپا کی دوسری قسط کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی اور یہاں کاسٹ کے بارے میں ایک دلچسپ اپ ڈیٹ ہے۔ پشپا 2 کی پروڈکشن بڑے پیمانے پر ہوگی۔ اس پروجیکٹ میں مختلف صنعتوں کے کئی سرکردہ اداکار شامل ہوں گے اور امکان ہے کہ شاید بالی ووڈ کے بڑے اسٹار بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے ۔ پشپا 2 کے بڑے پیمانے پر بنانے  کا اس کا مقصد سرخ صندل کی اسمگلنگ سے متعلق فلم کے لیے مداحوں کے دائرے  کو وسیع کرنا ہے۔ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو پشپا 2 میں کئی دیگر زبانوں کے اداکاروں کو مرکزی کردار میں دکھایا جائے گا۔

 سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی دوسری قسط کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی، اس لیے کاسٹ اور عملے کے بارے میں مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں جاری کی جائیں گی۔بالی ووڈ خبر کے مطابق پشپا 2 میں بالی ووڈ کے کسی اداکار کا نظر آنا طے ہے کیونکہ جہاں پشپا کو بالی ووڈ شائقین نے پسند کیا ہے وہیں کے جی ایف 2 میں سنجے دت کی موجودگی نے بالی ووڈ ناظرین کو فلم سے جوڑا ہے اور آمدنی میں اچھا خاصہ اضافہ ہوا ہے لہذا اب پشپا 2 میں یہی کامیاب حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔