Saturday, May 18, 2024
Homesliderپشپا 2 کو 400 کروڑ کی پیش کش  ، فلم پٹھان کے...

پشپا 2 کو 400 کروڑ کی پیش کش  ، فلم پٹھان کے سیٹ سے دیپیکا کی تصاویر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ  کے سوپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا: دی رائز کو لوگوں نے بہت پسند کیا  اور اب  پشپا 2 کی ریلیز سے پہلے ہی خریداروں نے فلم کے حقوق خریدنے کے لیے قطاریں لگانا شروع کر دی ہیں۔ اس خبر میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی ہندوستان  کے ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس نے فلم بنانے والوں کو 400 کروڑ کی پیشکش کی ہے لیکن فلم بنانے والوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

ہریتک روشن کی ماں نے صبا کو منطوری دے دی

ممبئی ۔ہریتک روشن کی ماں پنکی روشن صبا آزاد کو پسند کرتی ہیں۔ اس کا ایک ثبوت منظر عام پر آ گیا ہے۔ دراصل صبا آزاد نے اپنے نئے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی ہے۔ پنکی روشن کو یہ روپ بہت پسند آیا ہے۔ اس لک کی تعریف کرتے ہوئے پنکی نے صبا کو لکھا یہ بہت پیاری ہے۔ اس کےبعد امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ہریتک اور صبا کی جلد ہی شادی ہوگی

دیپیکا کی فلم پٹھان سے سیٹ سے تصویر
ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے اگلے پروجیکٹ فلم  پٹھان پر کام شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں فلم کے سیٹ کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ اس کے ساتھ ہی دپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تمام تصاویر پٹھان کے سیٹ سے لیک ہوئی ہیں۔ان تصاویر کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ۔

جھانوی کپور کی فلم راست اوٹی ٹی پر ریلیز ہوگی
ممبئی ۔جھانوی کپور کی فلم گڈ لک جیری براہ راست او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ گڈ لک جیری کو سدھارتھ سینگپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ آنند ایل رائے اور سبھاشکرن الائی راجہ فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ اس فلم میں جھانوی کے علاوہ دیبک ڈوبریال، میتا وششت، نیرج سود اور سوشانت سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ 2018 کی فلم تمل کولاماو نائٹنگیل کا ہندی ری میک ہے۔