Saturday, May 18, 2024
Homesliderپلاننگ کمیشن کو ختم کرکے نیتاجی کی یاد

پلاننگ کمیشن کو ختم کرکے نیتاجی کی یاد

ممتا بنرجی کی حکومت پر شدید تنقید
- Advertisement -
- Advertisement -

 

کولکتہ: ہندوستان بھر میں آج نیتا جی سبھاش چندبوس کی 125 ویں یوم پیدائش کی تقاریب منائی جارہی ہیں اور ہر سیاسی لیڈر خود کو نیتاجی کا سچا وفادار بتانے کی کوشش میں مصروف ہے لیکن چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر پدیاترا کے بعد اپنے مختصر خطاب میںمرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ممتا نے نتیاجی کے تئیں مرکزی حکومت کے احترام اور محبت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک جانب پلاننگ کمیشن جوکہ نتیاجی سبھاش چند ر بوس کی یاد گار تھی اور ان کے تصورات کی ترجمان تھی لیکن مرکزی حکومت نے پلاننگ کمیشن کو ختم کردیا ہے اور انکے نام پر سیاست کررہی ہے ، حکومت کی یہ کوشش دراصل نتیاجی کی یاد کو ختم کرنے کی کوشش ہے ۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل بھی قرار نہیں دے رہی ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتاجی قومی ہیرو تھے اور انہوں نے ملک کے تمام طبقات کو متحدکرنے اور ہندوستان میں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو قومی ہیرو قرار دیا تھا ۔

ممتابنرجی نے کہا کہ نیتاجی کا نام سنتے ہی میں جذباتی ہوجاتی ہوں کہ کس طرح انہوں نے ملک کو متحد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا تھا لیکن دوسری جانب آج ملک کے وفاقی ڈھانچے کو کمزور کیا جارہا ہے ۔ نیتا جی کی پیدائش کے موقع پر ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو مضبوط کیا جائے ۔ممتا بنرجی نے ون نیشن ون لیڈر( ایک ملک اور ایک نیتا) کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیالات نیتاجی کے فکر کے مخالف ہے ۔

نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر ممتا بنرجی نے چار ہندوستانی دارالحکومتوں کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے نتیاجی بھون پہنچ کر نیتاجی کو خراج عقید ت پیش کیا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نیتاجی کسی کے رحم وکرم پر رہنا پسند نہیں کرتے تھے ۔کولکتہ ملک کا ثقافتی دارالحکومت رہا ہے اور نیتاجی اس کو اسی انداز میں دیکھتے تھے ۔اس موقع پر شمالی کولکتہ کے شیام بازار سے ممتا بنرجی کی قیادت میں پدیاترا نکالی گئی جو بھوپین باسو ایونیو ، چترنجن ایوینیو ، دھرمتلہ ، رانی راش منی ایونیو سے گزرتے ہوئے ریڈ روڈ تک پہنچا۔جلوس میں سینکڑوں افراد موجود تھے ۔