Sunday, May 19, 2024
Homesliderپنت اور سیمسن کی قیادت میں دلچسپ مقابلہ متوقع

پنت اور سیمسن کی قیادت میں دلچسپ مقابلہ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ دلبرداشتہ ایک اور پریشانی سے دوچار راجستھان رائلز کو نئے کپتان سنجو سیمسن کی جانب سے زخمی بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں ایک اور متاثر کن مظاہرہ کی امید کی جارہی ہے جیسا کہ اسے یہاں آئی پی ایل کے اپنے دوسرے مقابلے میں دہلی کیپٹلس کا سامنا کرنا ہے ۔ دوسری جانب ڈی سی نے اپنے ابتدائی مقابلے میں چینائی سوپر کنگز کے خلاف سات وکٹوں کی کامیابی اپنے نئے کپتان رشبھ پنت کی قیادت میں حاصل کی اور لیگ کا شاندار آغاز کیا ہے جبکہ راجستھان کو پیر کی رات ایکہمالیائی اسکورنگ میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف چار رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کامیابی کے لئے 222 کا تعاقب کرتے ہوئے سیمسن (63 گیندوں پر 119) نے کپتان کی حیثیت سے اپنی پہلی اننگز ہی شاندارکھیلی لیکن وہ کامیابی کےلئے درج نشانہ عبور نہیں کرسکے کیونکہ وہ اننگز کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے جب ٹیم کو کامیابی کےلئے صرف 5 رنز درکار تھے ۔

اس نقصان نے سیمسن کو مکمل طور پر بکھیر ڈالا ، جس نے مقابلہ میں تنہا آر آر کو کامیابی کے قریب پہنچادیا تھا۔کپتان نے اس اننگز کے دوران کچھ دلکش اسٹروکس کھیلے ، جس میں 12 چوکے اور سات چھکے شامل ہیں۔راجستھان کےلئے گویا یہ نقصان کافی نہیں تھا کیونکہ آر آر کو منگل دن ایک شدید دھکا لگا جب اس کے اسٹار آل راونڈر اسٹوکس کو انگلی ٹوٹنے سے ٹورنمنٹ کے بقیہ حصے سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔ اسٹوکس کی عدم موجودگی میں ، جوس بٹلر ، شیوم ڈوبے اور ریان پیراگ پر مزید دباورہے گا کہ وہ اپنے نوجوان کپتان کو مدد فراہم کریں ، جو پہلے میچ میں سنسنی خیز بیٹنگ کی ہے ۔ منان وہرا (12) ، بٹلر (25) ڈوبے (23) ، پیراگ (25) سب ہی نے بہتر آغاز کیا لیکن سیمسن کو مطلوبہ مدد دینے میں ناکام رہے۔آر آر ٹیم مینجمنٹ کے لئے سب سے بڑی پریشانی اس کے بولنگ شعبہ کی کارکردگی ہوگی۔آر آر بولنگ یونٹبالکل بے بس دیکھائی دے رہا تھا اور وہ کسی بھی لمحہ بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں کامیاب نہیں دیکھائی دے رہا تھا ۔نوجوان چیتن سکاریہ (3/31) کو چھوڑ کر جنہوں نے شاندار آغاز کیا ، دیگر تمام بولروں نے رنز لوٹائے اور حریف بیٹسمینوں کے خلاف مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔مستفیض الرحمٰن ، کرس مورس ، اسٹوکس ، شریاس گوپال ، راہول تیوتیا سب نے زیادہ رنز دیئے اور انہیں اپنے مظاہروں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

دوسری طرف گذشتہ ایڈیشن کے رنر اپ ٹیم ڈی سی نے اپنی مہم کا بہترین آغازکیا کیونکہ اس ٹیم نے کافی آسانی کے ساتھ تین مرتبہ کے چمپئن چینائی سوپر کنگس ( سی ایس کے) کو شکست دی۔ فیلڈنگ کا انتخاب کرتے ہوئے ڈی سی نے سی ایس کے کو 7 وکٹ پر188 رنزکا مسابقتی اسکور بنانے کا موقع حریف ٹیم کو دیا لیکن شکھر دھون اور پرتھوی شا نے 138 رنز کی شراکت کے ساتھ بہتر شروعات فراہم کی اور کامیابی کی بنیاد رکھی۔دھون (54 پر 85) اور شا (38 میں 72 رنز) دونوں نے شاندار اسٹوکس کھیلے اور نشانے کو آسان بنانے کی بیناد رکھی ۔ پنت (ناٹ آوٹ 15) اور مارکس اسٹونس (14) نے باقی کام کیا جب ڈی سی آرام سے آٹھ گیندیں قبل ہی نشانہ حاصل کرلیا ۔ بولنگ میں کرس ووکس (2/18) اور اویس خان (2/23) نے پہلے مقابلے میں عمدہ بولنگ کی اور وہ اپنی فارم کو آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے لیکن روی چندرن اشون ، ٹام کرن ، امیت مشرا اور اسٹونیس کے مظاہروں کے بعد ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی صف بندی میں تبدیلی کی خواہاں نظر آئے گی۔علاوہ ازیں یہ مقابلہ پنت اور سیمسن جیسے نوجوان نئے کپتانوں کی قیادت کا امتحان بھی ہوگا۔